ETV Bharat / state

Har Ghar Urdu Campaign in Bihar: بہار میں اردو کے فروغ کے لیے 'ہر گھر اردو' مہم کا آغاز - Bihar government several steps to promote Urdu

بہار میں مادری زبان اردو کے فروغ کے لیے انجمن ترقی اردو بہار کے زیر اہتمام 'ہر گھر اردو مہم' کی شروعات کی گئی۔ Har Ghar Urdu Campaign'Launched in Bihar، اس مہم میں بہار کے سبھی اضلاع کے اردو اساتذہ کی خدمات لی جائیں گی۔

بہار میں اردو کی فروغ کے لیے 'ہر گھر اردو مہم' کا آغاز

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 5:22 PM IST

گیا: بہار کے شہر گیا میں واقع سرکٹ ہاوس سے آج اردو بیداری کارواں کو انجمن ترقی اردو بہار کے سکریٹری وسابق چیئرمین مدرسہ بورڈ عبدالقیوم انصاری نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس سے قبل انہوں نے ضلع کے اردو اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی اور اردو کے فروغ 'Har Ghar Urdu Campaign'Launched in Bihar کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے بعد انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار میں اردو کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لیے حکومتی سطح پر کئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے، تاہم زمینی سطح پر اس کے نتائچ بہتر نہیں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے انجمن ترقی اردو اور بہار حکومت کی مدد سے "ہر گھر اردو بیداری مہم" کی شروعات کی جارہی ہے اور اس مہم میں بہار کے سبھی اضلاع کے اردو اساتذہ کی خدمات لی جائیں گی۔

ویڈیو

عبدالقیوم انصاری نے بتایا کہ اس مہم میں کام کرنے والے اساتذہ کو پٹنہ میں انجمن ترقی اردو بہار کے جانب سے پہلے تربیت دی جائے گی اور بعد ازیں ٹرینڈ اساتذہ اپنے ضلع اور بلاکس میں جاکر اردو اساتذہ کو تربیت دیں گے تاکہ نوجوان اور بچوں کو اردو سے جوڑا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اگر واقعی سرکاری اسکولوں کے اردو اساتذہ اردو کے فروغ کے لیے چلائی جارہی مہم میں شامل ہوجائیں تو یہ انقلابی قدم ثابت ہوگا، کیونکہ بہار کے 73 ہزار پرائمری و مڈل اسکولز میں 37 ہزار اردو اساتذہ زیر ملازمت ہیں، ایسے میں ہر گھر تک اردو کو پہنچانے میں اساتذہ بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.