ETV Bharat / state

Gaya Vaccination on June 3 گیا میں عازمین حج کی تین جون کو ہوگی ٹیکہ کاری

گیا میں عازمین حج کو 3 جون کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ متعلقہ افسران نے بتایا کہ عازمین حج کی تین جون کو ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ Gaya Vaccination on June 3

Gaya Vaccination on June 3
Gaya Vaccination on June 3
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 1:24 PM IST

گیا: گیا ضلع میں 3 جون کو عازمین حج کا ویکسینشن ہوگا اسکے لیے شہر کے گول پتھر میں واقع جے پرکاش نارائن اسپتال میں انتظامات کیے گئے ہیں صبح دس بجے ویکسینیشن کی کارروائی شروع کردی جائے گی۔ ریاست بہار کے ضلع گیا کے عازمین حج کے لیے ایک بار پھر ویکسینشن کیمپ لگے گا۔ جے پی این اسپتال میں اسکا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ ان عازمین کے لیے انتظام کیا گیا ہے جنہوں نے تیرہ مئی کو منعقدہ کیمپ میں کسی وجہ سے ویکسینیشن میں شامل نہیں ہوسکے تھے ایسے بچے ہوئے عازمین کو آج منجائٹس اور انفلوئنزا کا انجکشن لگے گا جب کہ انہیں پولیو کی خوراک بھی پلائی جائے گی۔

18663453
گیا میں عازمین حج کی تین جون کو ہوگی ٹیکہ کاری

یہ بھی پڑھیں:

اس حوالہ سے آج سول سرجن نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمپ میں پہنچ کر ویکسن لگوائیں اور اس کے بعد اپنا ہیلتھ کارڈ لیں کیونکہ بغیر ویکسینیشن کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی اور ساتھ میں عازمین حج کو ہیلتھ کارڈ رکھنا لازمی ہے سول سرجن نے بتایا کہ دس بجے سے اسپتال میں کارروائی شروع کردی جائے گی۔ یہ عازمین کے مبارک سفر کے لیے ضروری ہے۔ واضح ہو کہ ضلع گیا کے عازمین حج کی روانگی سات جون سے شروع ہوگی گیا کے عازمین کی فلائٹ سات جون کے علاوہ مختلف تاریخوں میں ہے بچے ہوئے عازمین کو سنیچر کو ویکسین لگادی جائے گی قریب تیس عازمین حج بچے ہوئے ہیں جن کی ٹیکہ کاری ہونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.