راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔
اس مشترکہ اجلاس میں کانگریس پارٹی کو کوئی قابل ذکر رہنما شریک نہیں ہوئے، وہیں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اوپیندر کشواہا بھی شامل نہیں ہوئے۔
راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے جے پرکاش یادو(بانکا)، عبدالباری صدیقی(ویشالی)،حنا شہاب(مہاراج گنج)، ڈاکٹر تنویر حسن(بیگوسرائے)، میسا بھارتی(پاٹلی پترا) وغیرہ کے نام کا اعلان کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کی جانب سے محمد جاوید،طارق انور، اشوک رام، نیلمہ دیوی،رنجیت رنجن وغیرہ کے نام کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ کانگریس پارٹی کی جانب سےشترودھن سنہا، میرا کمار اور کرتی آزاد امیدوار بنائے جانے کی خبر ہے۔
راشٹریہ لوک سمتا پارٹی 5 سیٹوں پر پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی، ان کے اایک امیدوار ودھ دیو چودھری کے نام کا اعلان آیا ہے۔
بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اپنی پارٹی 'ہندوستانی عوام مورچہ' کی طرف سے گیا سے انتخاب لڑیں گے جب کہ ان کی پارٹی کے دو امید وار اشوک کمار آزاد نالندہ اور اوپیندر پرساد اورنگ آباد سے لڑیں گے۔
وی ای پی پارٹی کے قومی صدر مکیش سہنی کھگڑیا انتخاب لڑیں گے۔