ETV Bharat / state

Governor Of Bihar چند لوگوں کو بھارت میں بھائی چارہ پسند نہیں، گورنر بہار - آر ایس ایس کے مسلم ونگ کے قومی صدر

ضلع گیا کے بودھ گیا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بہار کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر اور آرایس ایس کی ذیلی تنظیم راشٹریہ مسلم منچ کے صدر اندریش کمار نے اتحاد قومی یکجہتی پر زور دیا۔ اندریش کمار نے کہا کہ ایک ماحول اور نظریہ بنایا گیا ہے کہ مسلمان صرف مسلمان سمجھا جائے۔ انہیں بھارتیہ ہونے کے طور پر نہیں دیکھا جارہا ہے۔

ہندوستانیوں کی ایکتا کچھ عناصروں کو پسند نہیں ہے

author img

By

Published : May 17, 2023, 1:54 PM IST

ہندوستانیوں کی ایکتا کچھ عناصروں کو پسند نہیں ہے

گیا: بہار کے ضلع گیا میں واقع مہابودھی مندر میں دھرم سنسکرت سنگم کے بینر تلے چیوردان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بہار کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر اور راشٹریہ مسلم منچ کے قومی صدر اور دھرم سنسکرت سنگم کے سرپرست اندریش کمار مہمان خصوصی کی حیثیت شریک ہوئے۔ اس موقعے پر اندریش کمار نے ملک کے موجودہ مذہبی منافرت کا ذمہ دار پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اپنے اپنے مذہب کے مطابق تہواروں کو منانے کی پوری آزادی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی عمل کا احترام کرنے کا احساس دیا ہے، لیکن آج کل میڈیا کو یہ سب نظر نہیں آتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سمیت دوسرے سوشل ذرائع کی طرف سے دکھایا اور بتایا جاتا ہے کہ مسلمانوں کو بھارتیہ ہونے کے بجائے صرف مسلمان سمجھا جاتا ہے جو بالکل غلط پے۔ بودھ بودھ بنا رہے وہ ہندوستانی نہیں بنے۔ اس طرح کی جو کوشش ہے۔ وہ صحیح نہیں ہے کیونکہ بھارت ہندوستان انڈیا ایک ایسا لفظ ہے جو سب کو جوڑتا ہے۔ترنگا ایک ایسا پرچم ہے جو پورے بھارتیوں کو جوڑ تا ہے حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کی 'جے جے کار' کرنا سب کے لئے لازم ہے جو اس سے بھٹکتا ہے ایسے لوگوں کو میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Zilla Health Department عازمین حج اپنی صحت کا رکھیں خیال

اس موقعے پر گورنر بہار راجندر وشواناتھ آرلیکر نے کہاکہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب فرقے اور ثقافتیں آپس میں ملتی ہیں اس بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس نے تمام مذہب کو قبول کیا ہے۔ انہوں نے مہاتماگوتم کے پیغام کو موجودہ وقت کی ضرورت بتایا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس وقت اپنے ملک بھارت میں کچھ سماج دشمن عناصر تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام آراء کے باوجود ہندوستان ایک ہے۔ ایک ہندوستان بہترین ملک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.