گوپی ناتھن کے مطابق انہوں نے کشمیر میں عائد پابندیوں کی وجہ سے استعفی دیا تھا۔ ان کے مطابق کشمیر میں عوام کو آزادی اظہار رائے سے روکا گیا، سیاسی قائدین کو جیلوں میں بند کر دیا گیا یہ غلط تھا۔
گوپی ناتھن نے ریاست بہار کے بھاگلپور شہر کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے لوگوں سے خطاب کیا اور ملک کے حالات پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ استعفی دے کر اس لیے لوگوں سے بات کر رہے ہیں کیوں عوام ضرورت سے زیادہ چپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چپی مجھے نہیں لگتا کہ جمہوریت میں صحیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال کرنا ملک سے غداری نہیں ہے۔