ETV Bharat / state

ارریہ والوں کے لیے اچھی خبر، مستقل بس اسٹینڈ بنائے جانے کا راستہ صاف

ارریہ ضلع کا بس اسٹینڈ گزشتہ کئی برسوں سے اپنے مستقل آشیانے کی تلاش میں تھا، جس کا انتظار اب ختم ہو رہا ہے۔ اس معاملے میں ریاستی حکومت کے نائب وزیر اعلی تارکیشور پرساد نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس معاملے کو فوری طور سے حل کیے جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Good news for Araria people, the way to build a permanent bus stand is clear
ارریہ والوں کے لیے اچھی خبر، مستقل بس اسٹینڈ بنائے جانے کا راستہ صاف
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 7:44 PM IST

ارریہ ضلع بننے کے بعد یہاں کے عوام گزشتہ تیس برسوں سے مستقل بس اسٹینڈ بنائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہاں کے لوگوں کے لئے یہ اچھی خبر ہے کہ اب مستقل بس اسٹینڈ بنائے جانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

ارریہ والوں کے لیے اچھی خبر، مستقل بس اسٹینڈ بنائے جانے کا راستہ صاف

پٹنہ میں منعقد کمشنری سطح کی میٹنگ میں ارریہ نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے کے مطالبے کو نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد نے آن دی اسپاٹ اپنے سکریٹری کے ذریعہ ارریہ میں بس اسٹینڈ کے لئے نشان زد دو ایکڑ 60 ڈسمل زمین کے لئے سینچائی محکمہ کو جلد از جلد این او سی دینے کی ہدایت دے دی ہے۔ نگر پریشد گزشتہ تین برسوں سے این او سی دیے جانے کے انتظار میں تھا۔

ارریہ کو ضلع کا درجہ ملے تیس برس سے زیادہ ہو گیا مگر شہر میں مستقل بس اسٹینڈ نہ ہونے سے بس والے مجبوراً قومی شاہراہ کے پاس بس لگانے پر مجبور تھے، جس سے یہاں ہمیشہ کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتے رہے ہیں۔

Good news for Araria people, the way to build a permanent bus stand is clear
ارریہ والوں کے لیے اچھی خبر، مستقل بس اسٹینڈ بنائے جانے کا راستہ صاف

یہاں پر مسافروں کے لئے نہ تو بیت الخلا اور نہ ہی صاف پینے کے لیے پانی کا نظم ہے، جس سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ سب سے زیادہ دشواری خواتین اور بچوں کو ہو رہی تھی، بارش کے دنوں میں یہاں پانی جمع ہونے سے بھی لوگوں کو پریشانی ہوتی تھی۔ یہاں سے روزانہ پٹنہ، دہلی، کولکاتا، سلی گڑی، مظفرپور، دربھنگہ کے لئے بس کھلتی ہے جن میں تقریباً پانچ ہزار سے زائد روزانہ مسافر سفر کرتے ہیں۔

اس بابت نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے نے کہا کہ عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ تین برسوں سے ہم مطالبہ کر رہے تھے، جدید بس اسٹینڈ کی تعمیر رانی گنج اے بی سی نہر سے گوڑھی چوک کے درمیان سینچائی محکمہ کی دو ایکڑ ساٹھ ڈسمل زمین کی این او سی کے لئے اس وقت کے ضلع کلکٹر ہمانشو شرما نے سینچائی محکمہ کو بھیجا تھا، اس کے بعد بھی کچھ نہیں ہوا، مگر ابھی ایک میٹنگ میں دوبارہ سے میرے ذریعے اٹھائے اس مسئلے پر نائب وزیر اعلیٰ نے خصوصی توجہ دے کر اسے جلد سے جلد پورا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے، جیسے ہی این او سی ملے گا فوراً اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ وہیں اس خبر سے شہریوں میں خوشی کی لہر ہے، آنند پرساد نے کہا کہ اگر ارریہ کو مستقل بس اسٹینڈ مل گیا تو یہ ہمارے لئے راحت والی خبر ہے، سب سے بڑا مسئلہ جام سے ہمیں نجات ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.