گیا:مقدس سفر حرمین شریفین کے مکمل ہونے کے بعد آج سے بہار کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، یہ سلسلہ ائندہ ایک اگست تک جاری رہے گا، پہلے 10 دنوں تک حجاج کرام کی واپسی اسپائس جیٹ ایئر لائنز کے ایک طیارے سے ہوگی جبکہ بقیہ دنوں تک دو طیاروں اور تین طیاروں سے حجاج کرام کی واپسی ہوگی۔ 18 جولائی سے 27 جولائی تک ایک طیارے سے واپسی ہوگی جبکہ 28 جولائی کو دو طیاروں ۔29 جولائی کو تین طیاروں ۔30 جولائی کو دو طیاروں اور 31 جولائی کو تین طیاروں اور 1 اگست کو دو طیاروں سے واپسی ہوگی.اس بار ریاست بہار کے 3212 حجاج گیا امبار کیشن سے روانہ ہوئے تھے پہلے قافلہ میں 137 حجاج کرام کی روانگی ہوئی تھی اور واپسی بھی اتنے ہی حجاج کی ہوئی ہے.
حجاج کرام نے اس دوران مقدس مقامات کی زیارت کی یادیں اور سفر کے مشاہدات و تجربات ای ٹی وی بھارت اُردو کے ساتھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبارک باد کے مستحق ہیں وہ سارے جو رضاکارانہ طور پر گیا سے مکہ مدینہ تک حجاج کرام کی خدمت میں بے لوث لگے تھے۔گیا کے معروف عالم دین مولانا قاری غضنفر قاسمی نے جو حج کی سعادت سے مشرف ہو کر پہلے قافلے میں وطن واپس آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مقامات مقدسہ کی یادوں اور وہاں کے روح پرور مناظر کو زبانوں سے پرویا نہیں جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں تک انتظامات کا سوال ہے تو انہوں نے وہاں مکہ شریف میں عزیزیہ کے انتظامات کو بھی بہتر پایا۔مدینے میں اس سے بھی بہتر انتظامات تھے کسی طرح کی کہیں کوئی دقتیں پیش نہیں آئیں لیکن ظاہر سی بات ہے کہ جہاں ہزاروں نہیں لاکھوں کا مجمع ہو تو وہاں پر ظاہر سی بات ہے کہ کچھ نہ کچھ پریشانیاں ہوں گی مینجمنٹ کی وجہ سے ورنہ وہاں پر کوئی بھی دقیقہ باقی نہیں رکھا گیا کہ حاجیوں کو بہتر سہولت فراہم ہو اپنی خدمت کو مکمل انجام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Haj Pilgrims Return بہار کے سات حجاج کرام کا مکہ مکرمہ میں انتقال
حالانکہ اُنہوں نے کچھ غلط رپورٹنگ کیے جانے کی بھی بات کی اور کہا کہ جتنی پریشانی نہیں تھی اس سے زیادہ سوشل میڈیا والوں نے افواہیں پھیلائ ہیں ، یہ ساری چیزوں کو میں غلط کہتا ہوں کیونکہ میں بھی چشم دید ہوں اور وہاں میں نے دیکھا ہے ، ہاں یہ ایک چیز ہوئی ہے کہ انڈیا سے جو لوگ گئے تھے خاص کر گیا ایرپورٹ والے جو تھے ان لوگوں کو دور دور پر الگ الگ کر کے رکھ دیا گیا تھا اس میں تھوڑی سی پریشانی ہوئی تھی اور بقیہ جگہ کے لوگوں کو ایک جگہ ہوٹل میں رکھا گیا تھا تو اس وجہ سے پریشانی ہوئی۔