ETV Bharat / state

Gaya Zilla Administration ضلع انتظامیہ نے ڈھائی سال کے سعد رحمان کا مفت علاج کرایا

author img

By

Published : May 2, 2023, 11:22 AM IST

ضلع گیا کے بیلاگنج میں واقع سلونجا گاوں کے ڈھائی سالہ سعد رحمان کے بہرے پن کا مفت علاج کیا گیا ہے۔ آج ڈی ایم تیاگ راجن نے سعد رحمان کے والد ادیق ندیم سے ملکر خیریت دریافت کی۔انہوں نے اس دوران بتایاکہ سعد کا علاج کانپور کے ایک بڑے ہسپتال میں کرایا گیا۔

ضلع انتظامیہ نے ڈھائی سال کے شاد رحمان کا مفت علاج کرایا

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں قوت سماعت سے محروم یا بہرے پن میں مبتلا بچوں کو ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے مدد مل رہی ہے۔ بہار حکومت کے شرون شروتی نام کی ایک اسکیم نافذ ہے۔ جس کے تحت ایسے بچوں کا مفت علاج کرایا جاتا ہے۔ جس کے بعد بچے سماعت کی قوت آنے پر ردعمل دینا شروع کر دیتے ہیں۔

اسی اسکیم کے تحت ضلع کے بیلاگنج میں واقع سلونجا گاوں کے عتیق ندیم کے ڈھائی سال کے بچہ سعد رحمان کا علاج کرایا گیا ہے۔ سعد کا آپریشن کامیاب رہا اور اسے کلیئر ایمپلانٹ مشین لگائی گئی ہے۔ فی الحال آپریشن کے بعد سعد رحمان سننے کے قابل ہوگیا ہے۔ آواز سننے کے بعد سعد رد عمل بھی دے رہا ہے سعد کے کامیاب آپریشن کے بعد آج ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے شاد کے والدین سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی۔ ندیم نے ڈی ایم کو بتایاکہ وہ اپنے بچے کو لیکر کافی پریشان تھا۔

انہوں نے کہاکہ پیدائش کے بعد سے اس کا کوئی رد عمل آواز سننے کے بعد نہیں ہوتا تھا جو ایک بچہ کرتا ہے۔ پہلی بار جب اس نے دلی میں بچے کی جانچ کرائی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا بیٹا قوت سماعت سے محروم ہے۔ کئی جگہوں پر جاکر اس کا علاج کرایا۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تاہم آپریشن خرچ کے طور پر پانچ لاکھ روپے بتائے گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ مالی طور پر اتنا مضبوط نہیں تھا کہ وہ اتنی رقم خرچ کرسکے ۔اسی دوران انہیں کسی نے اس اسکیم کے تعلق سے جانکاری دی۔ جس کے بعد اس نے آگن باڑی مرکز پر جاکر اپنے بچے کی پہلے جانچ کرایا۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے اس کا آپریشن کرایا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور خاص کر ڈی ایم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح ہوکہ شرون شروتی اسکیم کے تحت ضلع میں اب تک 50ہزار بچوں کی جانچ کی جاچکی ہے محکمہ صحت کے ضلع پروگرام آفیسر نیلیش کمار نے بتایاکہ پچاس ہزار کے قریب بچوں کے کانوں کا معائنہ کیا گیا ہے جس میں بہرے پن کے شکار بچوں کی تعداد 79پائی گئی 8بچوں کو سرجری کی مدد سے کوکلیئر لگایا گیا ہے سولہ اور بچوں کی سرجری کے لیے اس سے پہلے کے سارے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں سرجری کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے پی گنگا پتھ کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں: نتیش

انہوں نے بتایاکہ اس پورے پروجیکٹ میں ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت ، آئی سی ڈی ایس ، محکمہ تعلیم اور یونیسیف کے افسران کو کور ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جن کے ذریعے پروجیکٹ کے کام کا جائزہ لیاجاتا ہے اور اسکی نگرانی کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.