ETV Bharat / state

Webinar On Cybercrime : مرزاغالب کالج میں سائبر کرائم کے تعلق سے ویبینار

بہار کے ضلع گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں سائبر کرائم پر ویبنار کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے سائبر کرائم سے بچنے کے لیے مضبوط پاس ورڈ رکھنے پر زور دیا اس میں سائبر کرائم کے ایس پی ششیل کمار نے بھی شرکت کی۔

مرزاغالب کالج میں سائبر کرائم کے تعلق سے ویبینار

author img

By

Published : May 20, 2023, 2:27 PM IST

بہار کے مرزا غالب کالج کے شعبہ کمپیوٹر کی جانب سے سائبر کرائم پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سائبر کرائم سے متعلق تین مہمان مقررین نے اپنے اہم خیالات پیش کیے بہار سائبر کرائم کے ایس پی سشیل کمار نے کہا کہ حکومت سائبر کرائم سے بچنے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے، اگر ہم تھوڑا سا چوکنا رہیں تو اس خطرے سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کیے ہیں، جہاں آپ سائبر کرائم سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، ساتھ ہی اگر آپ دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں تو وہاں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سوشل ذرائع کی مختلف قسم کی سائٹس کا تذکرہ کیا اور بتایاکہ ہمیں سائبر کرائم کا یہ شکار بناتی ہیں انہوں نے غیر ضروری سوشل میڈیا سے حتی الامکان اجتناب کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سمجھے کوئی چیز اسٹال نہ کریں۔

سوشیل کمار نے بتایا کہ ایک مضبوط پاس ورڈ ہمیں سائبر کرائم سے بچا سکتا ہے تاریخ پیدائش، گاڑی کے نمبر وغیرہ سے بنے پاس ورڈ کو آسانی سے کاپی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب مائیکروسافٹ انجینئر یو ایس اے شاداب بیگ کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم سے جڑے افراد آسانی سے بچوں اور کام کرنے والی خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں، واٹس ایپ ای میل وغیرہ کو سائبر کرائم کرنے والے آسانی سے نشانہ بنالیتے ہیں۔

انہوں نے کسی بھی پروگرامنگ کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط پر زور دیا، اور نشاندہی کی کہ سائبر مجرم معلومات کو ہیک کرتے ہیں۔ چند روز قبل ایک ہسپتال کو ہیک کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کئی جانیں خطرے میں تھیں۔سائبرکے جرائم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 2012 میں جہاں سائبر کرائم کے صرف 377 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، وہیں 2018 میں یہ بڑھ کر 2748 ہو گئے۔

مزید پڑھیں:Mirza Ghalib College In Gaya مرزاغالب کالج میں ٹکنالوجی کی اہمیت پر خصوصی لیکچر کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی سے متعلق کئی کورسز چل رہے ہیں۔ ہمیں اس کی پڑھائی میں دلچسپی ظاہر کرنی چاہیے۔ جہاں کیریئر کے لامحدود امکانات ہیں۔ تیسرے مقرر کی حیثیت سے رسک منیجر یو ایس اے شیر علی حق نے بھی لوگوں کو مختلف طریقوں سے متنبہ کیا۔

اس پورے پروگرام کی نظامت امامہ حسین نے کی، اور شکریہ پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نے ادا کیا۔ پروگرام کو حسن طریقے سے چلانے میں پرویز بہاو، ڈاکٹر جاوید اقبال خان، تحسین احمد، نوشاد کریم، اور کالج کی طالبہ رابعہ فردوس نے اہم کردار ادا کیا اس پروگرام میں کالج کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.