ETV Bharat / state

گیا کے وارڈ ممبر کا قتل - گیا کے انوگرہ نارائن میڈیکل کالج اسپتال

گیا ضلع کے بارہ چٹی بلاک، دھنگئی تھانہ علاقہ میں پتلوکا گاؤں میں گھر کے باہر سورہے وارڈ ممبر دلیپ ساؤ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

گیا کے وارڈ ممبر کا نامعلوم بدمعاشوں نے قتل کردیا

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 2:00 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہیں، جرائم پیشہ عناصر مسلسل قتل، گولی باری جیسی واردات کو انجام دے رہے ہیں، تازہ واقعہ ضلع کے بارہ چٹی بلاک، دھنگئی تھانہ علاقہ کے پتلوکا گاؤں کا ہے جہاں مجرموں نے گھر کے باہر سورہے وارڈ ممبر دلیپ ساؤ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

گیا کے نکسل متاثر علاقہ بارہ چٹی تھانہ حلقہ سے ملی اطلاع کے مطابق دلیپ کمار گھر کے باہر سورہے تھے جب کہ ان کے گھر کے دوسرے افراد گھر کے اندر سوئے ہوئے تھے۔ اسی دوران دیر رات کو نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے دلیپ کمار کو چاقو مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے، دلیپ کمار کے لواحقین جب صبح اٹھے اور باہر نکلے تو دیکھا کہ وارڈ ممبر دلیپ کمار کا قتل ہوگیا ہے۔

  • لواحقین سے پولیس کررہی ہے جانچ

صبح لواحقین نے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی، جس کی اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش میں جٹی ہوئی ہے، وہیں دوسری جانب پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے گیا کے انوگرہ نارائن میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس مہلوک کے لواحقین سے پوچھ تاچھ کرنے میں مصروف ہے۔

گیا کے ایس ایس پی ادتیہ کمار نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے آس پاس کے علاقوں میں چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ واردات کی وجہ کیا ہے ابھی یہ واضح نہیں ہوپایا ہے۔ تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیق کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.