ETV Bharat / state

گیا : بدنظمی کے دوران چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری - ای ٹی وی بھارت کی خبر

گیا میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے تاہم کچھ بوتھس پر انتظامات ندارد ہیں، بارش کا پانی بوتھ کے آس پاس جمع ہے، چوتھے مرحلے کے لیے کل 34 پنچایتوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

Voting for the fourth phase continues during the chaos
بدنظمی کے دوران چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 10:23 AM IST

گیا میں دو بلاکس گروا اور کونچ میں صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ یہ دونوں بلاک نکسل متاثر علاقوں میں شمار ہوتے ہیں اور کل گزشتہ روز ایک خونخوار نکسلی کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔ برسوں سے فرار نکسلی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی انتخاب کی وجہ سے مزید کامیاب ہو گئی تھی۔

آج جن بلاکس میں ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں گروا میں مسلمانوں کی تعداد تیس فیصد کے قریب ہے۔ گروا کا علاقہ " ایم وائی اتحاد" کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں پر زیادہ تر آرجے ڈی کا قبضہ اسمبلی انتخابات میں رہا ہے کیونکہ گروا ضلع گیا کے دس اسمبلی حلقوں میں ایک ہے۔ یہاں چار مرتبہ بہار کے قدآور رہنما و سابق وزیر مرحوم شکیل احمد خان رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی خان علی، سردار لطیف وغیرہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: انتخابی مہم کے دوران دو فریق کے درمیان جھڑپ

حالانکہ 2010 میں گروا کا ایک بڑا مسلم علاقہ شیرگھاٹی اسمبلی حلقہ بننے کے بعد اسی میں شامل ہوگیا تھا، جسکی وجہ سے یہاں اب مسلمانوں کی تعداد پچیس سے تیس فیصد ہی بچ گئی ہے۔ یہاں ایک طرف سے ضلع پریشد کی سیٹ پر مسلم امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گیا میں دو بلاکس گروا اور کونچ میں صبح آٹھ بجے ووٹنگ جاری ہے۔ گروا میں کل 16 پنچایتیں ہیں جہاں 218 بوتھ بنائے گئے ہیں۔ یہاں کل ووٹرز کی تعداد 126074 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 65156 ہے جبکہ خواتین کی تعداد 60917 ہے جبکہ تیسرے جنس کے ووٹر کی تعداد صرف ایک ہے۔

اسی طرح کونچ بلاک میں کل 18 پنچایت ہیں جن میں 259 بوتھس بنائے گئے ہیں۔ یہاں کل ووٹرز کی تعداد 135427 ہے جبکہ اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 70666 اور خواتین کی تعداد 64759 ہے یہاں تیسرے جنس کے ووٹر کی تعداد صرف دو ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.