ETV Bharat / state

Bihar Legislative Council ووٹ کے بدلے نوٹ تقسیم کرتے ہوئے بی جے پی صدر کا ویڈیو وائرل

بہار قانون ساز کونسل کے تحت گیا گریجویٹ اور ٹیچر نشست کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکاہے ،تاہم اس دوران آج شام سے بی جے پی ضلع صدر کی پیسے تقسیم کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہے ، ویڈیو شیرگھاٹی بوتھ کے پاس کی بتائی جاتی ہے ۔

بی جے پی صدر کا ویڈیو وائرل
بی جے پی صدر کا ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 8:08 PM IST

بی جے پی صدر کا ویڈیو وائرل

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج قانون ساز کونسل کی دو نشستوں پر ووٹنگ پوری ہوچکی ہے۔ گیا ٹیچر اور گریجویٹ حلقہ کے تحت کل آٹھ اضلاع ہیں۔ ضلع الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع میں گریجویٹ کے لیے 52.49فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ ٹیچر حلقہ کے لیے کل 86.74 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے لیکن اس دوران گیا میں ٹیچر اور گریجویٹ ایم ایل سی انتخاب کے دوران پیسے تقسیم کرنے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو بی جے پی کے ضلع صدر پریم پرکاش عرف چنٹو شرما کا بتایا جا رہا ہے۔ وہ نوٹ دے کر ووٹ خریدتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلع صدر سے ایک ووٹر جو پیسے لے رہاتھاوہ پیسے کم ہونے کی شکایت بھی کرتاہوا نظر آتا ہے۔ ویڈیو شیرگھاٹی بوتھ کا بتایاجاتا ہے۔

گیا سے بی جے پی کے گریجویٹ نشست سے امیدوار اودھیش نارائن سنگھ ہیں جبکہ ٹیچر نشست سے امیدوار جیون کمار ہیں، جب کہ مہاگٹھ بندھن کے ٹیچر امیدوار سنجیو شیام سنگھ اور گریجویٹ امیدوار ڈاکٹر پونیت سنگھ ہیں ۔اطلاع کے مطابق کسی نے اس ویڈیو کو گیا ڈی ایم کو بھیج کر شکایت کی ہے۔ اس معاملے میں گیا کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ ویڈیو کی جانچ کی جا رہی ہے۔ وہیں جب بی جے پی کے ضلع صدر پریم پرکاش سے نوٹوں کی تقسیم کی بات کی تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، کسی نے انہیں بدنام کرنے کی سازش کی ہے۔

جب ان سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے سوال کیا کہ آپ صاف طور پر دیکھے جارہے اور سنے جارہے ہیں کہ ایک نمبر پر ووٹ ڈالنا ہے ، ایک نمبر پربی جے پی کے امیدوار کانام ہے جس پر انہوں نے سوال سننے کے تھوڑی دیر بعد کہا کہ ویڈیو رام نومی کے دن کی ہے۔ واضح ہوکہ گیا شہر کے علاوہ جمعہ کو تمام بلاکس میں انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ویڈیو میں کچھ لوگ بی جے پی کے ضلع صدر پریم پرکاش عرف چنٹو کے ساتھ شیرگھاٹی میں بوتھ کے پاس کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ ضلع صدر ایک شخص کو پکڑ کر اپنے ساتھ ایک میدان کے دروازے کے پاس لے آتے ہیں اور اسے کچھ پیسہ ہاتھوں میں پکڑادیتے ہیں ۔

ساتھ ہی ضلع صدر ثبوت کے طور پر ووٹ ڈالتے وقت تصویریں کلک کرنے کو بھی کہہ رہے ہیں لیکن اس دوران وہ شخص کم پیسے ہونے کی بات کہتا ہے جس پر ضلع صدر اس شخص کے ہاتھوں سے پیسے لیکر دوبارہ گنتے ہیں اور پھر اسے لوٹا دیتے ہیں اور ووٹ ڈالکر ثبوت کے طور پر تصویر لیکر بھیجنے کو کہتے ہیں۔ وہیں اس معاملے کی ویڈیو وائرل کے بعد ڈی ایم نے شیرگھاٹی ایس ڈی او کو جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے ،ضلع صدر کے وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں ڈی ایم تیاگ راجن ایس ایم نے سب ڈویژنل آفیسر شیرگھاٹی اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر شیرگھاٹی سے تصدیقی رپورٹ کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ جانچ کریں کہ ویڈیو آج کا ہے اور یہ ایم ایل سی الیکشن کےدوران کی ہے وائرل ویڈیو کی تحقیقات میں تصدیق ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Bihar Legislative Council گیا کے گریجویٹ اور ٹیچر حلقوں کےلیے ووٹنگ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.