گزشتہ چار دنوں سے ضلع گیا میں مسلسل بارش ہورہی ہے۔
گاؤں اور شہر سے ہوکر گزرنے والی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔
پانی کے بہاؤ سے ایک طرف لوگ خوفزدہ ہیں، تو دوسری طرف ندیوں میں نوجوان چھلانگ لگاکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔
ان کی اس حرکت سے انتظامیہ اور ان کے اہلکار بھی بے خبر ہیں۔
کچھ ایسا ہی نظارہ ضلع گیا کے امام گنج تھانہ حدود کے پانکا ڈیہہ مورہر ندی میں دیکھنے کوملا ہے۔
اس ندی پر بنے پل کے اوپر سے پانی گزر رہا ہے، لیکن اسی ندی میں زیرتعمیر قریب بیس فٹ اونچے ایک دوسرے پل سے ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے چھلانگ لگاتے نظر آرہا ہے۔ درجنوں نوجوان زیرتعمیر پل کے کنارے اسٹنٹ کرر ہے ہیں۔
اسی درمیان نوجوان بیس فٹ اونچائی سے ندی میں جھلانگ لگا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق نوجوان تیز بہاؤ میں بہنے بھی لگا مگر کسی طرح سے وہ جان بچانے میں کامیاب رہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو سے متاثر ہو کر دیگر جگہوں پر بھی ندیوں میں تیز بہاو پانی میں اسٹنٹ کرنے کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اس خطرناک اسٹنٹ کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں۔