ETV Bharat / state

Gaya Police Recovered Mobile ضلع پولیس کی جانب سے موبائل فون برآمدگی مہم - ضلع پولیس کو موبائل فون برآمد کرنے کا ٹاسک

ضلع گیا کی پولیس کی طرف سے موبائل برآمدگی مہم شروع کی گئی ہے اس مہم کے تحت جن کے موبائل چوری ہوگئے یا پھر جن کے گم ہوگئے تھے، اس کو پولیس کی خصوصی ٹیم برآمد کرنے کی کوشش رہی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران موبائل برآمدگی ٹیم نے پانچ لاکھ روپے کے موبائل فون برآمد کرلے ہیں۔ Gaya Police Recovered Mobile

ضلع پولیس کی جانب سے موبائل فون برآمدگی مہم

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 12:49 PM IST

ضلع پولیس کی جانب سے موبائل فون برآمدگی مہم

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی اپنے انداز اور کارروائی کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے اب ضلع پولیس کو موبائل فون برآمد کرنے کا ٹاسک دیا ہے جسے پولیس پوراکرنے میں بھی کامیاب بھی ہے۔ پولیس کی موبائل برآمدگی ٹیم نے 38موبائل فون برآمد کیا ہے، جس کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہے۔ پانچ عدد موبائل فون ان کے مالکان کو جن کے پاس ان کے موبائل کے کاغذات تھے، انہیں تھانہ انچارج نے واپس کردیا ہے۔

ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے کہا کہ دراصل موبائل فون چوری کے واقعات بڑھ گئے تھے۔ انہیں اسکی اطلاع مل رہی تھی تبھی انہوں نے جنوری ماہ میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ایک واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا۔لوگوں سے اپیل کی کہ ان کے موبائل فون اگر چوری ہوتے ہیں یا پھول جاتے ہیں تو کاغذات کے ساتھ تفصیل واٹس ایپ کردیں۔ اس کے بعد کئی شکایتیں موصول ہوئیں ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موبائل فون برآمد کیا ہے۔ چوری کرنے والے افراد کی پہلے بھہ گرفتاری ہوچکی ہے جو ابھی گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Fire in Bihar سپول میں آتشزدگی سے کئی گھر جل کر خاک

گیا کے یس ایس پی نے بتایاکہ اس سے قبل 40عدد موبائل فون جنوری ماہ میں برآمد ہوا تھا جو 26جنوری کو موبائل فون مالکان کو سبھی موبائل فون لوٹا دیے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ موبائل فون چوری کا معاملہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے۔ اس سے بڑے مجرمانہ واردات کو بھی انجام بدمعاش دے دیتے ہیں اس لئے جب بھی موبائل فون چوری ہوں کا گم ہوں تو اسکی اطلاع تھانہ کو تحریری طور پر دیں،گیا ضلع کی پولیس موبائل فون برآمدگی مہم کے تحت مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.