ETV Bharat / state

Job Racket In gaya ضلع میں روزگار دینے والے شخص کو ہی راج مستری نشانہ بناتا تھا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 2:55 PM IST

گیا ضلع میں ایک راج مستری کا گروہ روزگار دینے والے شخص کوہی لوٹ لیتا تھا ۔ وہیں دوسرے معاملے میں ایک بدمعاش دوسرے بدمعاشوں کو لوٹ کا نشانہ بناتے تھے اس دوران قتل کی واردات کوانجام دینے میں بھی یہ بدمعاش پیچھے نہیں ہٹتے تھے.

ضلع میں روزگار دینے والے شخص کو ہی راج مستری نشانہ بناتا تھا

گیا:ریاست بہار کے گیا میں پولیس کے لاء اینڈ آرڈر ڈی ایس پی خورشید عالم نے کاروائی کرتے ہوئے دو بڑے معاملے کا انکشاف کیا ہے ۔ ڈی ایس پی کی قیادت میں بنی پولیس کی خصوصی ٹیم کی کاروائی کے دوران مختلف معاملوں میں دو جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری ہوئی ہے، ان میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو جرائم پیشہ افراد کو ہی نشانہ بناتا تھا اور اس دوران دوسرے جرائم پیشہ گروہوں کے متحرک افراد کو نشانہ بناکر اُن سے ممنوعہ اسلحہ منشیات اور نقد روپے لوٹ لیا کرتے تھے۔جب اگر دوسرے گروہ کے افراد مزاحمت کرتے تو یہ گروہ کے افراد دوسرے جرائم پیشہ افراد کو قتل کردیتے تھے۔ سیٹی ایس پی ہمانشو نے بتایا کہ گزشتہ روز بارہ چٹی تھانہ علاقہ میں ایک شخص ویرو یادو کا قتل ہوا تھا پولیس نے جب اسکی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ جس شخص کا قتل ہوا ہے۔ وہ بھی ایک جرائم پیشہ تھا اور وہ بارہ چٹی تھانہ علاقہ میں افیون ، شراب اور دیگر منشیات کی چوری کی گاڑیوں کے ذریعے سپلائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے جب مزید تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ قتل کرنے والے بدمعاش وہ ہیں جو منشیات کی غیرقانونی سپلائی کرنے والے کو لوٹ کا نشانہ بناتے ہیں ، افیون شراب کی تسكری کرنے والوں کو یہ گروہ پکڑتا تھا اور اس سے منشیات نقد روپے اور گاڑیوں کو لوٹتے تھے ۔ چونکہ انکی گاڑیاں بھی چوری کی ہوتی تھیں اور انکے پاس منشیات ہوتی تھیں۔ اس لئے وہ پولیس سے اپنے ساتھ پیش آئی واردات کے تعلق سے جانکاری نہیں دیتے تھے ،اسی کا فائدہ یہ گروہ اٹھاتا تھا ۔ پولیس نے ویرو یادو خے قتل معاملے میں وکرانت یادو کو گرفتار کیا ہے ۔اسکے مزید ساتھی راہ فرار ہیں جنکی پولیس کو تلاش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bike Thief Gang Arrested مذہبی مقامات کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے چار افراد گرفتار

راج مستری بنکر واردات کو دیتا تھا انجام
دوسرے معاملے میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو گھروں میں راج مستری کا کام کرتا تھا تاہم اس دوران وہ پورے گھر کا معائنہ کر لیتا تھا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر وہ ڈاکہ زنی کے واقعہ کو انجام دیتا تھا ، گزشتہ دنوں ایک ایسا ہی معاملہ راج مستری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر انجام دیا تھا اور لاکھوں کے زیورات کے ساتھ نقد روپئےلوٹ لیے تھے ۔پولیس نے جب اس پورے معاملے پر کاروائی اور جانچ شروع کیا تو اس میں ماسٹر مائنڈ راج مستری ہی نکلا ۔پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے اور اسکے پاس سے کچھ رقم اور زیورات بھی برآمد کیا ہے جو اسکے حصے میں ملا تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.