ETV Bharat / state

Scorching Heat in Gaya: گیا میں شدید گرمی سے لوگ پریشان - Extreme heat in Gaya

گیا میں چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں نے لوگوں کو گھروں سے نکلنا دشوار کردیا ہے، صبح سے ہی گرم ہوائیں چلنے لگتی ہے جس سے نہ صرف روزہ دار پریشان ہیں بلکہ گیا کے تمام باشندگان بھی پریشان ہیں۔ Gaya people troubled by the scorching heat

گیا میں شدید گرمی سے لوگ پریشان
گیا میں شدید گرمی سے لوگ پریشان
author img

By

Published : Apr 22, 2022, 6:08 PM IST

گیا میں گرم ہوا اور چلچلاتی دھوپ سے عام زندگی متاثر ہے، مئی جون کے مہینے میں اس طرح کی گرمی اور لہر کے حالات ہوتے تھے تاہم اس مرتبہ اپریل میں ہی جون جیسی گرمی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ Gaya people Troubled by the Scorching Heat

گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے سے ہی چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں نے لوگوں کو گھروں سے نکلنا دشوار کردیا ہے، صبح سے ہی گرم ہوائیں چلنے لگتی ہے جس سے نہ صرف روزہ دار پریشان ہیں بلکہ گیا کے تمام باشندگان بھی پریشان ہیں، یہی وجہ ہے کہ جہاں دن میں سڑکوں پر جام کا نظارہ ہوتا تھا آج وہاں گرم ہواؤں کے لہر کی وجہ سے ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ Extreme heat in Gaya

ویڈیو

ضلع میں زبردست لہر اور گرمی کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ سڑکوں پر پینے کے پانی کا شدید بحران ہے، پہلے کے بنے ہوئے پیاؤ تقریبا سبھی خراب پڑے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے خلاف آواز اٹھنے پر کچھ جگہوں پر پینے کے پانی کا اسٹال لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ آفات کے افسر نے شدت کی گرمی اور لو سے بچنے کے لئے مقررہ پیمائش پر عمل کرنے پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ بہار میں مئی جون میں گرم ہوائیں چلتی ہیں لیکن اس بار اپریل ماہ سے ہی گرم ہواؤں کا چلنا شروع ہوگیا ہے، جس کا منفی اثر ہمارے جسم پر پڑ سکتا ہے اس لیے رس دار پھلوں کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کا استعمال زیادہ مقدار میں کریں تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.