ETV Bharat / state

Bihar Panchayat Elections: گیا میں ووٹنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش - Bihar Panchayat Elections

گیا میں پنچایت انتخابات Bihar Panchayat Elections کے نویں مرحلے کے تحت پریا بلاک میں ووٹنگ جاری ہے۔ تاہم اس دوران کئی بوتھ پر امیدوار اور انکے حامیوں کی طرف سے ووٹنگ کے عمل کو متاثر کیا جارہا ہے۔

گیا میں امیدواروں کی جانب سے ووٹنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 3:32 PM IST

ریاست بہار Bihar کے ضلع گیا Gaya کے پریا بلاک کے کئی پولنگ بوتھ پر امیدوار اور اور ان کے حامیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ بوتھ پر کئی امیدوار کرسی لگا کر بیٹھ گئے ہیں اور وہ بوتھ پر ووٹرز کو اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے کہنے لگے۔

Bihar Panchayat Elections: گیا میں ووٹنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش

ضلع گیا Gaya میں آج نویں مرحلے Ninth phase of the Bihar Panchayat Elections کی ووٹنگ جاری ہے، تاہم اس دوران کئی بوتھ پر امیدوار اور ان کے حامیوں کی طرف سے ووٹنگ کے عمل کو متاثر کیا جارہا ہے خاص طور پر ان بوتھ پر امیدواروں کی جانب سے ہنگامہ کرنے کی خبر موصول ہورہی ہیں، جہاں مسلم ووٹرز کی تعداد کم ہے اور جو انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔

پریا بلاک کے ڈومرا بوتھ پر امیدوار اور ان کے حامی باضابطہ بوتھ کے پاس کرسی لگاکر بیٹھے ہوئے ہیں اور ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ بچوں کو ٹرینڈ کرکے انہیں عمر دراز ووٹرز کے ساتھ ای وی ایم مشین روم میں بھیجا جارہا ہے، جس کے بعد وہ اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کو پریشان کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Panchayat Election 2021: پنچایت انتخابات میں نکسلیوں کا خطرہ، ایئر فورس کی تعیناتی

حالانکہ اس دوران ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کے پہنچنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ پولیس نے امیدواروں اور ان کے حامیوں کو پولنگ بوتھ سے تقریباً دو سو میٹر کے دائرے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس دوران ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہاں کچھ لوگ ووٹرز کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم انہیں یہاں سے دور کیا گیا ہے۔ اگر وہ دوبارہ ووٹرز کو پریشان کرنے کی کوشش یا انہیں کسی مخصوص شخص کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہیں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈومرا بوتھ میں تقریبا چھ سو ووٹرز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.