ETV Bharat / state

گیا: تصادم میں ایک شخص ہلاک - حملے میں بدھ گرے گاؤں کے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں

گیا میں ہولی کی شام دوگروپ کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

گیا : تصادم میں ایک شخص ہلاک
گیا : تصادم میں ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 11:20 PM IST

تصادم میں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ڈسٹرک مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور حالات کو پرامن کرنے میں مصروف ہیں۔

ریاست بہار کے ضلع گیا کے مفصل تھانہ حدود میں واقع بدھ گرے گاؤں میں مایاپور گاؤں اور ایک دوسرے گاوں کے بدمعاشوں نے حملہ کیا ہے۔ پرانی نجش کی وجہ سے وہ حملہ کیے، تاہم پولیس نے خونی تصادم کی وجہ کی ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔

حملے میں بدھ گرے گاؤں کے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں اور بٹو ساونامی شخص کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مایاپور کے اور ایک اور دوسرے گاؤں کے بدمعاش بڑی تعداد میں بدھ گرے گاؤں پہنچ کر بٹو ساو پرحملہ کردیا ،بدھ گرے گاؤں کے باشندوں نے جب احتجاج کیاتو بدمعاشوں نے ان پربھی حملہ کردیا ، دونوں طرف سے سنگ باری بھی ہوئی اور کئی راونڈ گولیاں چلنے کی بھی اطلاع ہے ، اس دوران بدمعاشوں نے دو گاڑیوں کوبھی نذرآتش کردیا ہے ۔

علاقے میں کشیدگی پیداہوگئی ہے ، واقعہ مزید نہ بڑھے اس کو پولیس قابو کرنے میں مصروف ہے ، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ ، ایس ایس پی راجیومشرا سمیت انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران گرے گاؤں دیرشام کوپہنچ چکے تھے ، تادم تحریر اعلی افسران حالات کو پرامن کرنے میں مصروف تھے ، بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعینات ہے ، دونوں گاؤں کے راستے کو پولیس نے احتیاط کے طور پربند کرکے رکھا ہے۔

ایس ایس پی راجیومشرا کے مطابق حالات قابو میں ہے ، ایس ایس پی نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے ، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہے اور ابتدائی جانچ میں جن کے نام سامنے آئے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، پولیس کی ٹیم بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.