ETV Bharat / state

گیا: سڑک حادثے میں ماں بیٹی کی موت

بہار میں گیا ضلع کے لوٹوا تھانہ علاقے میں ہفتے کو سڑک حادثے میں ماں بیٹی کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 6:24 PM IST

Gaya: Mother and daughter killed in road accident
گیا: سڑک حادثے میں ماں بیٹی کی موت

گیا میں سڑک حادثے کے دوران ماں بیٹی کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ شنکر پور گاؤں کی رہنے والی پشپا کماری اپنے گھر کے نزدیک اپنے چار بچوں کے ساتھ کھڑی تھی تبھی تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل دیا۔

اس حادثے میں پشپا کماری اور اس کی بیٹی انکیتا کماری کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی بچوں کو بانکے بازار پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل یونیورسٹی ہپتال (اے این ایم سی ایچ) ریفر کردیا گیا۔

اس دوران واقعہ کے خلاف مشتعل لوگوں نے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے جائے وقوع کے نزدیک گیا-امام گنج اہم شاہراہ کو جام کردیا۔

معاملے کی اطلاع کے بعد پولیس کے سینئر افسروں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھایا اور جام ختم کرایا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.