ETV Bharat / state

Greek Method of Treatment یونانی طریقہ کار علاج کیلئے تشہیری مہم کاآغاز - علاج کیلئے تشہیری مہم کاآغاز

گیا ضلع میں یونانی طریقہ علاج کے فروغ کے لیے تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے ،آج اسی کڑی میں چاکند میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں سینکڑوں افراد کی صحت کی جانچ کی گئی۔

علاج کیلئے تشہیری مہم کاآغاز
علاج کیلئے تشہیری مہم کاآغاز
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:11 PM IST

ریاست بہار کے گیا ضلع کے چا کند نامی علاقہ میں یونانی مہم کا ایم ایل اے نہال الدین کے ہاتھوں افتتاح ہوا ۔ چاکند گیا کے کر بلا کیمپس میں یونانی مہم کے تحت یونانی طریقہ علاج کے تشہیر کے لئے ایسوسی ایشن آف یونانی فزیشین بہار نے صحت بیداری پروگرام کے ساتھ مفت صحت کیمپ کا انعقاد کیاتھا، جس میں رفیع گنج کے رکن اسمبلی نہال الدین نے پروگرام کا افتتاح کیا۔

یہ پروگرام بدھا کینسرسینٹر پٹنہ کے تعاون سے کیا گیا۔اس پروگرام میں نظامیہ یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شمشادعالم ، وسیم نیر انصاری، مولاناحسنین ندوی ،مولانا اکبرعلی قاسمی مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔اس صحت کیمپ میں تقریبا 300 مریضوں کا علاج کیا گیا اور عوام الناس کو غیر متعدی امراض سے بچنے کی تدابیر بتائی گئی ۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹرمحمد مسرورحسن کررہے تھے اور پروگرام کی صدارت ایسوی ایشن آف یونانی فزیشین کے صدر و یونانی مہم کے سر پرست ڈاکٹر خورشید عالم نے کی ۔ اے یو پی جنرل سکریٹری اور یونانی مہم کے صدر ڈاکٹر محمد شفاعتکریم نے اپنے خطاب میں مہمانان کا استقبال کرتے ہوۓ پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیا ۔

مہمان خصوصی نہال الدین نے اپنے خطاب میں بتایا کہ یونانی طریقہ علاج ہی زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ یونانی ڈاکٹر اپنی دواوں سے علاج کر کے عوام کی خدمت کریں ۔انہوں نے یونانی ڈاکٹروں کی بحالی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکا راس بحالی کو لے کر سنجیدہ ہے اور جلد ہی اس پر کوئی نتیجہ نکلے گا۔

پروفیسر شمشاد نے کہا کہ یونانی علاج نہایت ہی مفید ہے لیکن اس کا علم ہونا بھی ضروری ہے کہ کون سی دوا کتنی مقدار میں کب دی جاۓ ۔ڈاکٹر عنایت اللہ ، ڈاکٹر ہمایوں نسیم ، ڈاکٹر وسیم اکرم ، ڈاکٹر خالدا قبال انصاری، ڈاکٹر سرفراز ، ڈاکٹر محفوظ عالم، ڈاکٹر احتشام الدین ، ڈاکٹر عمران احمد ، ڈاکٹر صبافر دوس ، ڈاکٹر مبارک ، ڈاکٹر ثاقب سہیل ، ڈاکٹر شین نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

مزید پڑھیں:گیا میڈیکل کالج میں آئی بینک کا قیام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.