ETV Bharat / state

Gaya Airport نئی ٹکنالوجی سے آراستہ ہوگا گیا ہوائی اڈہ

author img

By

Published : May 15, 2023, 9:52 AM IST

گیا ہوائی اڈہ پر اعلیٰ سطح کی نئی ٹکنالوجی سسٹم لگے گا ، اس کا کام مکمل ہوچکا ہے اب آئندہ دس دنوں میں اسے شروع کردیا جائے گا۔ گیا ہوائی اڈہ کئی لحاظ سے اہم ہے اس لیے ہائی تکنیک سے مزین ہونا لازمی تھا-

گیا ہوائی اڈہ
گیا ہوائی اڈہ

گیا ہوائی اڈہ

گیا:بہار کے عازمین حج کی پرواز کو لے کر گیا ہوائی اڈہ تکنیکی طور پر بھی تیاریوں میں مصروف ہے ، حج پرواز سے قبل گیا ہوائی اڈہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنا شروع کر دے گا۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اعلیٰ معیار کا نیا ورژن فلائٹ کی لینڈنگ، سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ حالانکہ یہ عام دنوں کے لیے بھی ہے اور اس سے گیا ایئرپورٹ اعلی معیار کی تکنیک والے ایئرپورٹ میں شمار ہوگا۔

چونکہ گیا ایئرپورٹ سیاحتی نقطہ نظر سے بھی کافی اہم ہے اور یہاں ملک سمیت بیرون ممالک کے طیاروں کی لینڈنگ ہوتی ہے ،نئی ٹکنالوجی سے مزین کرنے کے لیے ایئرپورٹ کے احاطے کے اندر ایک نئی عمارت بھی تعمیر ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی پرانے اے ٹی سی ٹاور کی جگہ نیا ٹاور بنکر مکمل ہو چکا ہے۔

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر بنگجیت شاہا نے اس کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گیا کے ہوائی اڈے پر اگلے 10 دنوں میں بین الاقوامی ٹیکنالوجی کام کرنا شروع کر دے گی۔ اس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ گیا ایئرپورٹ کو اس نئی ٹیکنالوجی سے کافی فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیا ہوائی اڈہ اب پرواز، لینڈنگ، سیکورٹی اور ہوائی ٹریفک کے معاملے میں بین الاقوامی معیار پر پورا کھرا اترے گا۔پہلے بھی اس پورٹ پر سبھی طرح کے نظام بحال تھے جو ایک ایئرپورٹ پر ہوتے ہیں تاہم اس کو مزید بڑا کرنے کے ساتھ نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

گیا ایئرپورٹ ملک اور بیرون ملک کے لیے سیاحت کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔اکتوبر سے مارچ تک اس ہوائی اڈے پر بین الاقوامی ہوائی سروس دستیاب ہوتی ہے۔ گیا ہوائی اڈے کو اس سے کافی فائدہ ملتا ہے اس کے ساتھ سیاح بھی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیںؤ اکتوبر سے مارچ تک بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی بدھ مت کے عقیدت مند بودھ گیا میں مہابودھی مندر دیکھنے کے لیے گیا ہوائی اڈے پر آتے ہیں اس کے علاوہ وہ مہاتماگوتم بدھ سے جڑی دوسری جگہوں پر بھی جاتے ہیں۔

مارچ کے بعد بین الاقوامی پروازیں تقریباً بند ہو جاتی ہیں تاہم اسکے بعد سفرحج کاسلسلہ شروع ہوتا ہے ۔ حج آپریشن بند ہونے کے بعد صرف گھریلو پروازیں چلتی ہیں۔

2023_2022 کے سیاحتی سیزن میں 70 ہزار سے زیادہ ملکی غیر ملکی سیاح گیا ہوائی اڈے پر آئے۔ گیا ہوائی اڈے کے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

گیا ایئرپورٹ اتھارٹی اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے خوش ہے۔ انہیں امید ہے کہ تکنیکی طور پر گیا ہوائی اڈہ اب مزید بہتر ہو گیا ہےایسے میں غیر ملکی پروازوں کی تعداد مزید بڑھے گی جس کی وجہ سے گیا میں سیاح زیادہ آئیں گے جبکہ گیا ہوائی اڈہ سے ہی بہارکے عازمین حج کی پرواز بھی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:Gaya Airport Director On Go First Airline 'عازمین حج گو فرسٹ ایئر لائنس کے تعلق سے فکر مند نہ ہوں'

بنکجیت شاہانے کہاکہ ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم کے ساتھ دیگر اعلی معیاری آلات لگے ہیں آئندہ دس دنوں میں نیا سسٹم شروع ہوجائے گا۔ پہلے بھی اعلی ترین سسٹم تھے لیکن انہیں کئی برس ہوگئے تھے اب وسیع جگہ پر سسٹم لگایا گیا ہے کوشش ہے کہ عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے اس کو شروع کردیا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.