ETV Bharat / state

گیا: پیلی گاؤں میں مسجد کا سنگ بنیاد - مولانا سید شاہ امان اللہ قادری

گیا کے پیلی گاؤں میں سماجی کارکن مرحوم اخیار خان کے ایصال ثواب کے لیے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں علمائے کرام، مدارس کے طلباء اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔

مسجد کا سنگ بنیاد
مسجد کا سنگ بنیاد
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 4:58 PM IST

بہار کے گیا میں واقع نکسل متاثرہ علاقہ بارہ چٹی کے پیلی گاؤں میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر جلسہ بھی منعقد ہوا۔

مسجد کا سنگ بنیاد

مسجد کا سنگ بنیاد خانقاہ قادریہ مانپور (گیا) کے ولی عہد مولانا سید شاہ امان اللہ قادری، ضلع گیا کے قاضی مفتی مظفر حسین مصباحی نے رکھا۔

اس موقع پر مفتی مظفر حسین مصباحی نے خطاب میں کہا کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں مسجد کا کردار بنیادی ہے۔ اسلام کا نظامِ تربیت مسجد کے بغیر ناممکن ہے۔ مساجد کی تعمیر کرنے والے بلاشبہ اللہ کے منتخب بندے ہوتے ہیں۔ حقیقی نجات کے لیے مساجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

اصلاح معاشرہ پر تفصیلی بات میں انہوں نے کہا کہ 'خدمت خلق کا جذبہ ہر کسی میں ہونا چاہیے۔ انسانیت کا درس اسلام نے دیا ہے۔ امداد اور دوسروں کے کام آنے میں مذہب، برادری اور امیر و غریب کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔

مفتی مظفر حسین مصباحی نے کہا کہ 'مذہب اسلام نے پیدائش سے موت کے بعد تک کا ضابطہ، زندگی گزارنے کے اصول کے طور پر تحفہ دیا ہے لیکن آج مسلمان دنیاوی کاموں میں مصروف ہیں اور آخرت کی تیاری سے بے فکر بھی۔

واضح رہے کہ ضلع گیا کے بارہ چٹی بلاک کے پیلی گاؤں میں مسلمانوں کے 100 گھر ہیں لیکن یہاں ایک بھی مسجد نہیں تھی۔ نماز پڑھنے کے لیے گاؤں سےدو کلو میٹر پر جانا پڑتا تھا۔

سماجی کارکن مرحوم اخیار خان نے اپنی زندگی میں ہی مسجد کے لیے زمین وقف کر کے اپنے بیٹوں کو یہاں مسجد تعمیر کرانے کی وصیت کی تھی۔ اسی کے مطابق عمیر خان، عزیر احمد خان اور ان کے سبھی بھائیوں نے ذاتی زمین پر اپنے والدین کی یاد میں مسجد کی تعمیر کا ذمہ اٹھایا ہے۔

عمیر خان نے بتایا کہ گاؤں میں مسجد نہیں تھی، نمازی یا تو گھروں میں نماز پڑھتے تھے یا پھر انہیں دو کلو میٹر دور بھدیا گاؤں جانا پڑتا تھا۔ علمائے کرام کے مشورے اور والد کی وصیت کے مطابق مسجد کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تین ماہ کے اندر مسجد کی تعمیر مکمل ہونا ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.