ETV Bharat / state

Ziaur Rahman Jafri on Kavita Kosh معروف ادیب ضیاء الرحمٰن جعفری کی تخلیق کا سوشل میڈیا بھی قدردان

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 4:03 PM IST

بہار کے معروف ادیب و مصنف ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری کی تحقیق و تصانیف سے متعلق سوالات بی پی ایس سی گائیڈ بک میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان کی کتابوں اور غزلوں و اشعار کو انٹرنیٹ کے کویتا کوش میں شامل کیا گیا ہے۔ ضیاء الرحمٰن جعفری سے ای ٹی وی بھارت اردو نے خصوصی گفتگو کی ہے۔

ضیاء الدین جعفری سے ای ٹی وی بھارت اردو نے خصوصی گفتگو کی
ضیاء الرحمٰن جعفری سے ای ٹی وی بھارت اردو نے خصوصی گفتگو کی

گیا: ریاست بہار کے معروف ادیب و مصنف ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری کی تحقیق و تصانیف کا قدردان سوشل میڈیا بھی ہوگیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے اور تصانیف و اشعار کو انٹرنیٹ پر دستیاب ' کویتا کوش ' میں شامل کیا گیا ہے۔ ضیاء الرحمٰن جعفری کی تحقیقات وتصانیف کو شامل کرنے سے پہلے ان کی کتابوں کے معیار اور تحقیقی مواد کو پرکھنے کے ساتھ ان کے کردار وعمل کی جانچ کی گئی تھی۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری کا دعویٰ ہے کہ اس میں عالمی سطح پر ادب سے وابستہ دو سو افراد کی کتابیں شاعروں کے اشعار اور ان کے اقوال شامل ہیں، ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری مرزا غالب کالج کے شعبۂ ہندی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تقریباً پندرہ نظمیں اور غزلیں كویتا کوش میں ان کے تعارف کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔ اس میں ملک اور بیرون ملک کے نامور ادیبوں کی تخلیقات ہی شامل کی جاتی ہیں۔ ان کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے کیونکہ عالمی شہرت یافتہ ادیبوں کی فہرست میں وہ بھی شامل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ كویتا کوش ہندوستانی شاعری کے سب سے بڑے اور منظم سوشل میڈیا میں سے ایک ہے۔ مکمل طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی ویب سائٹ پر ہندی اور اردو زبانوں کے ممتاز شاعروں کی تخلیقات کی تالیف ہے۔ اس کے علاوہ شعری لغت میں ترجمہ شدہ کام اور لوک گیت بھی جمع کیے گئے ہیں۔ یونی کوڈ پر مبنی ہونے کی وجہ سے، کویتا کوش میں دستیاب مواد کو کسی بھی کمپیوٹر پر بغیر کسی خاص سافٹ ویئر فونٹ کے پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کو سنہ 2006 میں قائم کیا تھا۔

واضح ہو کہ ضیاء الرحمٰن جعفری نو کتابوں کے مصنف ہیں۔ بچوں کے ادب اور ہندی غزلوں میں ان کی ایک خاص پہچان ہے اور ان کی تحریروں کے باعث ملک بھر میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ بہار پبلک کمیشن سروس ' بی پی ایس سی ' کی گائڈ بک میں بھی جعفری کے تعلق سے سوالات درج ہیں کہ وہ کتنی کتابوں کے مصنف ہیں اور ان کی معروف کتاب وتحریر کون سی ہے؟ جعفری کی جائے پیدائش کہاں ہے اور وہ ملازمت میں کہاں ہیں۔ اس حوالے سے سوالات ہیں۔ جعفری کی دو اور کتابیں منظر عام پر آنے والی ہیں۔ بہار حکومت سے انہیں کتابوں کو شائع کرنے کے لیے مالی مدد دی جاتی ہے۔ ضیاء الرحمٰن جعفری نے ہندی اور اردو زبان میں کتابیں غزل اور اشعار لکھ چکے ہیں۔ ضیاء الرحمٰن جعفری نے نو برس کی عمر سے غزل لکھنا شروع کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.