ETV Bharat / state

Mohammad Adil Win Gold Medal محمد عادل نے گیارہ برس کی عمر میں گولڈ میڈل حاصل کیا - بہار کراٹے اسپورٹس ایسوسی ایشن

گیا ضلع کے گیارہ برس کے محمد عادل نے اسٹیٹ کراٹے چیمپین شپ میں گوکڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ عادل نے یہ کامیابی محض چند مہینوں میں کراٹے سیکھ کر حاصل کی ہے۔ عادل کا خواب ہے کہ وہ کراٹے کے میدان میں اپنا مستقبل بنائے۔

محمد عادل نے گیارہ برس کی عمر میں گولڈ میڈل حاصل کیا

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 12:06 PM IST

محمد عادل نے گیارہ برس کی عمر میں گولڈ میڈل حاصل کیا

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے کِلکاری کے دو بچوں نے کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ ان میں ایک گیارہ برس تو دوسرا تیرہ برس کا ہے۔ یہ چمپئن شپ گذشتہ دنوں پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس پٹنہ میں بہار کراٹے اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ ان بچوں نے ریاستی سطح کے کراٹے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ اب یہ بچے نومبر کے مہینے میں دہلی میں منعقد ہونے والے قومی کراٹے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ اطلاع کے مطابق گیا کلکاری بال بھون کے 12 بچوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اس میں دو گولڈ میڈلز کے علاوہ ایک سلور اور دو برانز میڈل بھی اپنے نام کیے ہیں۔

11 سالہ محمد عادل کے علاوہ 13 سالہ آدتیہ گوسوامی نے طلائی تمغہ جیتا جب کہ 12 سالہ اکانکشا پاٹھک نے فائٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ 14 سالہ سورج کمار نے فائٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتا اور 16 سالہ ستیم کمار نے 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ بچوں کی اس کامیابی پر گیا کلکاری بال بھون میں خوشی کا ماحول ہے۔ میڈل جیتنے کے بعد گیا واپس آئے اب ان بچوں نے قومی مقابلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

کراٹے کے انسٹرکٹر گووند کمار کلکاری بال بھون میں ان بچوں کو تیار کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور بچوں کو روزانہ دو سے تین گھنٹے ٹریننگ دے رہے ہیں۔ محمد عادل گذشتہ 1 سال سے تربیت لے رہا ہے جب کہ آدتیہ گوسوامی 4 سال کا تربیت یافتہ ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد عادل نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے کِلکاری بال بھون میں کراٹے کی تربیت لے رہا ہے اور یہ کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں تھا تاہم اس کامیابی کے بعد خوشی اور بہت اچھا احساس ہے۔ ہم صرف کراٹے میں کریئر بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کوچ گووند کمار کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں محمد عادل اور آدتیہ نے فائٹ اور کراٹا مقابلے میں گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ اب یہ بچے نومبر کے مہینے میں دہلی میں ہونے والے قومی کراٹا مقابلے میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Gazanfar Qasmi حاجیوں نے کہا ملک میں بدامنی کا خاتمہ اور امن کا بول بالا ہو

انہوں نے کہا کہ پٹنہ میں دونوں بچوں کی کارکردگی بہت اچھی رہی اور محمد عادل نے تین کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ آدتیہ گوسوامی نے دو بچوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا اُنہوں نے بتایا کہ اگر یہ بچے دلی انٹرنیشنل کراٹے چیمپین شپ میں گولڈ مڈل حاصل کرتے ہیں تو بہار حکومت کی طرف سے انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا اور محکمہ کھیل کی طرف سے انہیں کئی سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی خاص کر تعلیم کے لیے انہیں خصوصی تعاون حاصل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.