ETV Bharat / state

Gaya DM گیا میں چہلم اور جن ماشٹمی کے حوالے سے ڈی ایم نے تیاریوں کا جائزہ لیا - گیا میں جن ماشٹمی کے حوالے سے ڈی ایم نے جائزہ لیا

گیا ضلع میں چہلم اور جن ماشٹمی کے پیش نظر انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، آج ڈی ایم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے میٹنگ کا جائزہ لیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ سبھی حساس مقامات پر گشت بڑھا دیں۔ Gaya DM reviewed arrangements of Chehlum and Janmashtami preparations

گیا : چہلم اور جن ماشٹمی کے حوالے سے ڈی ایم نے تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 10:22 PM IST

گیا ضلع میں چہلم اور جن ماشٹمی کے پیش نظر انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، آج ڈی ایم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے میٹنگ کا جائزہ لیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ سبھی حساس مقامات پر گشت بڑھا دیں۔ گیا میں چہلم اور جن ماشٹمی کے موقع پر امن قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے مقصد سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سبھی سب ڈیویژن کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ڈی ایم نے میٹنگ کے دوران ہدایت دی کہ اس برس چہلم اور جن ماشٹمی ایک ہی دن یعنی کہ سات ستمبر کو ہے ۔ اس موقع پر ضلع میں امن و امان ہر حال میں برقرار رہے اس کو یقین بنایا جائے۔ انہوں نے تمام سب ڈویژنل افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقے میں زونل آفیسر اور تھانہ انچارج کے ذریعے مکمل معلومات حاصل کریں کہ کہاں اور کیا پروگرام ہونے والا ہے۔ تمام حساس مقامات کا خود معائنہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے بھی جانکاری حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر گیا ضلع میں چہلم اور جن ماسٹمی کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد نہیں ہوتی ہے لیکن حساسیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اس وجہ سے تمام حساس مقامات پر پولیس کی مسلسل گشت جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سے جلوس نکالنے کی اطلاع ہے تو پہلے سے طے اصول و ضوابط پر عمل کرانے کو یقینی بنائیں ۔ جلوس کے راستے کا تعین ہر حال میں کیا جائے، لائسنس کے بغیر کوئی جلوس نہیں نکلے اور ساتھ ہی لائسنس میں درج تمام شرائط پر عمل کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Madaris Teacher Protest تنخواہ بند کیے جانے کے خلاف مدارس کے اساتذہ کا احتجاج

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ ابھی سے مختلف مقدمات پر مجرموں کے خلاف کارروائی شروع کریں۔ دفعہ 107 کے تحت بھی کاروائی ہو اور باؤنڈ پیپر بھی بھروایا جائے۔ گزشتہ تمام تہواروں کی طرح اس میں بھی ڈی جے پر مکمل پابندی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات یا دیگر متنازعہ پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر سطح پر اس کی نگرانی رکھی جائے ۔ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ تمام سب ڈویژنل افسران اور سب ڈویژنل پولیس افسران پوری طرح سے متحرک رہیں۔ گیا میں صرف شیعہ مسلمانوں کی جانب سے جلوس برآمد ہوتا ہے جبکہ کچھ جگہوں پر ذکر شہداء کربلا جلسہ کا پروگرام ہوتا ہے تاہم شیعہ مسلمانوں کی جانب سے بڑا پروگرام ہوتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.