ETV Bharat / state

گیا: لاک ڈاؤن کے بعد سے کنٹرول روم میں شکایتوں کا انبار - اشیاء خوردنی

ضلع گیا میں محکمہ آفات منیجمنٹ کے کنٹرول روم کا ضلع مجسٹریٹ نے جائزہ لیا اور کنٹرول روم میں آئے فون کالز کی تفصیلات حاصل کی۔

کنٹرول روم میں شکایتوں کا انبار
کنٹرول روم میں شکایتوں کا انبار
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:28 PM IST

کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی غرض سے ہوئے لاک ڈاون کے دوران سے ہی کنٹرول روم میں انتظامیہ کے افسران کافی مستعد ہیں۔

واضح رہے کہ کنٹرول سے کورونا کے تعلق سے ہر طرح کی جانکاری دی جارہی ہے اور وہاں سے جانکاریاں حاصل بھی کی جارہی ہیں، کنٹرول روم تربیتی آئی اے ایس افسر کی نگرانی میں کام کررہا ہے، کنٹرول روم کے انچارج کے طور پر دو اے ڈی ایم فائز کیے گئے ہیں۔

کنٹرول روم میں شکایتوں کا انبار

مید یہ کہ یہاں راشن کی فراہمی سے لے کر کسی بھی طرح کی کیفیت والے مریضوں کو ادویات بھی بتائی جارہی ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ضلع کے اس کنٹرول روم یہاں اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد کالز آئے ہیں، جس میں چار سو کے قریب اشیاء خوردنی کے تعلق سے ہیں جبکہ ڈھائی سو کے قریب میڈیکل ہیلپ سے متعلق ہے، بقیہ فون کالز ریاست و بیرونی ریاست میں لاک ڈاؤن کے سبب پھنسے مزدور و نوکری پیشہ افراد نے مدد مانگنے کے لیے کیے ہیں۔

ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ 'کنٹرول روم لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے کافی مددگار ثابت ہواہے، باشندے اپنی ضروریات ومسائل کی جانکاری دے رہے ہیں اور اس کے بعد یہاں سے انک ے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'اشیائے خوردنی حاصل کرنے کے لیے بھی یہاں فون آتے ہیں اور فوری طور سے یہاں سے متعلقہ افسران کو خبر کرکے کال کرنے والے شخص تک ضرورت کا سامان پہنچایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.