ETV Bharat / state

Muharram Preparation in Gaya: محرم کے پیش نظر گیا انتظامیہ کی ہدایات - Administration strict regarding Muharram in Gaya

گیا ڈسٹرک مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے مشترکہ طور پر ایک میٹنگ کرکے تعزیہ کے مقام کا جائزہ لیا اور ضلع میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس افسران کو متعدد ہدایات جاری کیں۔ Administration strict regarding Muharram in Gaya

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 5:41 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں رواں برس 150 تعزیہ کے جلوس نکالے جائیں۔ اس حوالے سے بدھ کے روز ڈسٹرک مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے مشترکہ طور پر میٹنگ کرکے تعزیہ کے مقام کا جائزہ لیا اور ضلع میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے متعدد ہدایات جاری کیں۔ Administration strict regarding Muharram in Gaya

گیا کے ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایا کہ رواں برس یوم عاشورہ 9 اگست کو منایا جائے گا۔ گیا کے شہری علاقے سے تقریباً 150 تعزیوں کے نکلنے کی امید ہے جس طرح سے رام نومی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے میں ایس او پی پر عمل کیا گیا تھا۔ ٹھیک اسی طرح سے محرم کے موقع پر بھی ایس او پی پر عمل کیا جائے گا۔ کسی بھی حالت میں ڈی جے کا استعمال نہیں ہوگا۔

انہوں جلوس کمیٹی کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے جلوس کا روٹ طے کریں تاکہ اس روٹ کو جلوس کے لیے تیار کیا جاسکے۔ ڈسٹرک مجسٹریٹ نے تمام سب ڈویژنل افسران اور سب ڈویژنل پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے انتہائی حساس مقامات کی نشاندہی کریں اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کریں اس کے علاوہ فلیگ مارچ کرتے رہیں۔ Administration strict regarding Muharram in Gaya

مزید پڑھیں:

اسی سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ کربلا کے راستے میں سی سی ٹی وی کی تنصیب، پینے کے پانی کا انتظام مکمل صفائی اور موبائل بیت الخلاء کے علاوہ بجلی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرپریت کور نے کہا کہ اس سال صرف پچھلے سالوں کے لائسنس ہولڈرز کو ہی لائسنس جاری کیا جائے گا۔ تمام تھانہ صدر کی جانب سے لائسنس کے بغیر ایک بھی جلوس نہ نکالنے کو یقینی بنایا جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.