ETV Bharat / state

گیا: ضلع انتظامیہ نے مسلمانوں کو عیدقرباں کی مبارک باد دی

گیا ضلع انتظامیہ نے ملک وریاست اور ضلع کے باشندوں بالخصوص مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے پریس ریلیز اور انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے عید قرباں کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے مسلمانوں کو عیدقرباں کی مبارک باد پیش کی

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 3:03 PM IST

بہار کے ضلع گیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گیا کے تمام باشندوں کو ٹویٹر کے ذریعے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'ہیپی عیدالاضحیٰ'۔ تو وہیں صحافیوں کو پریس ریلیز کے توسط سے مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

ساتھ ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے ضلع کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ 'عید قرباں' کو ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ و اتحاد کے ساتھ منائیں۔'

اس تہوار کو پرسکون، پرامن اور خوشگوار ماحول میں منائیں اور ساتھ ہی ضلع گیا میں امن وامان کو برقرار رکھیں، پوری دنیا اس وقت مہلک بیماری 'کورونا وبا' سے متاثر ہے اور اس وبا سے سبھی جوجھ رہے ہیں، وبا کی وجہ سے ہم ایک نازک وقت سے گزر رہے ہیں لہذا ہم سب کو اس تہوار کو کورونا ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے منانا چاہئے۔'

یہ بھی پڑھیں: جامع مسجد دہلی سمیت ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا، قربانی کا سلسلہ جاری

ساتھ ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے مسلمانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدس دن جو قربانی اور اخلاص کا دن ہے ایسے دن میں ہم سب خدا سے دعا کریں کہ ہمارا ضلع، ریاست اور پوری قوم کورونا وبا اور دیگر وبائی مرض اور بیماریوں سے ہمیشہ محفوظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.