حکومتی سطح پر عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن سے بچاؤ کی ہرصورت و تدبیر اختیار کی جارہی ہے ۔گیا نگرنگم اسٹینڈنگ کمیٹی نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک میٹنگ بھی منعقد کی ۔جس میں بغیر ماسک پہن کر نکلنے والے لوگوں سے جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ لیاگیا ہے ۔
ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے چوکنا رہنا ہے۔ تب ہی ہم اس پر فتح حاصل کرسکتے ہیں۔میٹنگ میں 10 فوگنگ مشینیں ، 65 تھرمل اسکینر مشینیں ،چھ سینیٹائزر اسپرے مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ تمام صفائی کارکنوں کے لئے 3 ہزار دستانے، ماسک اور صابن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کے میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ میونسپل کارپوریشن بغیر ماسک کے گھومنے والوں اور کھلے میں تھوکنے والوں پر 50 روپئے کا جرمانہ عائد کیاجائے گا ۔ کورونا وائرس کوروکنے اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے چار ٹیمپو بھی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا
کمیٹی کی میٹنگ میں ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے صفائی مہم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آدرش وارڈ کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کو مستحکم کیا جائے ۔'نگر سرکار آپ کے دووار ' کے پروگرام کے تحت کونسلر اور کارپوریشن کے اہلکار وارڈوں میں جاکرصفائی کروائیں، تاکہ کورونا وائرس کا خطرہ کم ہوجائے۔ صفائی کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے اسسٹنٹ انجینئر شیلندر کمار سنہا کو دوبارہ انچارج کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔