ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College مرزا غالب کالج میں تقابلی ادب لکچر کا اہتمام ہوگا - تقابلی ادب پر ​​ایک لیکچر کا اہتمام

گیا میں واقع اقلیتی کالج مرزاغالب کالج میں سیمینارمنعقد ہوگا اس میں وائس پرنسپل پروفیسر شجاعت علی خان تقابلی ادب پر ​​اپنے خیالات پیش کریں گے۔Organized a lecture on comparative literature

لکچر کا اہتمام
لکچر کا اہتمام
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 3:12 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے معروف اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج میں آئندہ اکیس جنوری بروز سنیچر کو کالج کے سیمینار ہال میں تقابلی ادب پر ​​ایک لیکچر کا اہتمام کیا جائے گا۔ دو سیشن میں سیمینار کا انعقاد ہوگا جس کے پہلے سیشن میں ڈاکٹر شجاعت علی خان ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ انگریزی اپنے خیالات پیش کریں گے۔

مذکورہ کالج کے میڈیا انچارج پروفیسر ضیاء الدین جعفری نے کہاکہ سیمینار کا انعقاد کالج کے سکریٹری سید شبیع عارفین شمسی کی حمایت سے ہورہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقابلی ادب وہ شاخ ہے جس میں دو یا دو سے زیادہ مختلف لسانی، قومی یا ثقافتی گروہوں کے ادب کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ موازنہ اس مطالعے کا بنیادی حصہ ہے۔ ادب کا تقابلی مطالعہ ایک جامع نظریہ پیش کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ مطالعہ فنون، تاریخ، سماجی سائنس وغیرہ میں اس نے ایک آزاد اسکول کے طور پر ترقی کی ہے اور بیرون ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں اس کے مطالعاتی تدریسی کام کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔1907 میں رابندر ناتھ ٹھاکر نے عالمی ادب کا ذکر کیاہے اور خصوصی طور پر ادب کے مطالعہ پر زور دیا گیا

واضح ہوکہ مرزا غالب کالج گزشتہ برسوں میں اس طرح سیمینار کو منقعد کرنے میں قابل ذکر کام کیا ہے سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے کالج میں اس طرح کے پروگرام کو آرگنائز کرنے کے لئے باضابطہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ادب سے جڑے کاموں کو انجام دیتی ہے

مزید پڑھیں:Mirza Ghalib College in Gaya ہائی کورٹ کی ہدایت پر شمسی بنے مرزاغالب کالج کے سکریٹری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.