ETV Bharat / state

گیا: سب سے بڑے کووڈ ہسپتال میں صرف 168 بیڈز ہیں مریضوں کے لیے - گیا کے مگدھ کمشنری کے سب سے بڑے ہسپتال اے این ایم سی ایچ

شہر گیا میں واقع مگدھ کمشنری کے سب سے بڑے ہسپتال اے این ایم سی ایچ میں کورونا کے مثبت مریضوں کے لیے صرف 168 بیڈز ہیں، حکومت نے اے این ایم سی ایچ کو کووڈ 19 مریضوں کے لیے مخصوص کیا ہے۔ تاہم آبادی کے تناسب سے انتظامات کافی نہیں ہیں۔

سب سے بڑے کووڈ ہسپتال میں صرف 168 بیڈ ہیں مریضوں کے لیے

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:52 PM IST

شہر گیا میں واقع انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں کووڈ کے سنگین مریضوں کے لیے صرف نو بیڈز خالی ہیں، ضلع ہی نہیں بلکہ مگدھ کمشنری میں کووڈ کے مریضوں کے لیے یہ سب سے بڑا ہسپتال ہے ، یہاں گیا کے علاوہ جہان آباد، نوادہ، اورنگ آباد اور ارول ضلع کے علاوہ کیمور و روہتاس ضلع کے بھی مریض بھرتی ہیں جن کی حالت سنگین ہے۔

ضلع انتظامیہ کے یومیہ بریفنگ کے مطابق انوگرہ نارائن ہسپتال میں 168 بیڈز میں صرف نو بیڈز خالی ہیں جبکہ نجی ہسپتال میں دو ہسپتال اے آئی آئی ایم ایس ہسپتال اور ارش ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے مختص بیڈز فل ہوچکے ہیں۔

اے آئی آئی ایم ایس ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 28 بیڈز مختص ہیں جوسبھی فل ہوچکے ہیں، جبکہ ارش ہسپتال اے پی کالونی میں کورونا مثبت مریضوں کے لیے 12 بیڈز ہیں جوسبھی گزشتہ کئی دنوں سے فل ہیں، ایسی صورتحال میں گیا کے لیے بڑی مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے ، روزانہ انوگرہ نارائن ہسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

منگل کے روز ضلع میں 5681 افراد کا کورونا کا ٹیسٹ ہوا، جس میں 679 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، جبکہ منگل کو ضلع میں 701 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں، منگل کو زیرعلاج مریضوں میں دو مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے ۔ضلع میں اب تک 91 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ ضلع میں 7925 ایکٹیو کیس ہیں جن میں زیادہ تر ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

جبکہ ضلع گیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام اور تحفظ کے پیش نظر انتظامیہ کے ذریعے متعدد مقامات پر کووڈ 19 آئیسو لیشن وارڈ تعمیر کیے گئے ہیں۔حالانکہ جس طرح سے مثبت کیسز بڑھے ہیں اس کے مطابق یہ انتظامات بھی ناکافی ہیں ۔

گیا صدر سب ڈویژن کے تحت شہر میں واقع میوزیم کو " کووڈ کیئر سنٹر" میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہاں صرف مردوں کے لیے انتظامات ہیں اور اس میں بھی صرف 50 بیڈز ہی ہیں ، اسکے علاوہ امبیڈکر ہاسٹل بھوسنڈا مانپور ، ٹکاری سب ڈویژن میں اے این ایم اسکول ٹکاری میں 70، 70 بیڈز کا کووڈ سینٹر بنایا گیا ہے ۔اسی طرح شیرگھاٹی سب ڈویژن میں مرد و خواتین دونوں کے لیے 70 بیڈز والا کووڈ سینٹر بنایا گیا ہے اور نیمچک بتھانی سب ڈویژن میں کووڈ سینٹر بنائے گئے ہیں

معمولی علامات والے سینٹر پر ہونگے بھرتی

وہ لوگ جن کی کووڈ کی معمولی علامات ہیں یا جو مریض اے سمٹیمیٹک یا جن کی آکسیجن کی سطح 94 سے زیادہ ہے، انہی کو مذکورہ مرکز میں بھرتی کیا جاسکتا ہے، یا پھر گیا کے باہر کے سے آنے والے ایسے افراد جو یہاں آنے کے بعد مثبت ہوگئے ہیں اور انہیں معمولی علامات ہیں تب انہیں یہاں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.