ETV Bharat / state

گیا: پولیس سرچ آپریشن میں 83 آئی ای ڈی بم برآمد - ساغر پور

اورنگ آباد کی سرحد پر 83 آئی ای ڈی بم برآمد ہوئے ہیں۔ سی آر پی ایف کو یہ بڑی کامیابی سرچ آپریشن کے دوران حاصل ہوئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے سے چل رہے آپریشن کے دوران یہ آئی ای ڈی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

gaya-83-ied-bombs-recovered-in-police-search-operation
گیا: پولیس سرچ آپریشن میں 83 آئی ای ڈی بم برآمد
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 1:08 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک بار پھر بھاکپا ماؤوادی کی دہشت پھیلانے کی منشا ناکام ہوچکی ہے۔ پولیس کے سرچ آپریشن میں 83 بم برآمد ہوئے ہیں۔ یہ سبھی سلسلے وار طریقہ سے لگے تھے، اگر یہ بلاسٹ ہوجاتے تو پولیس کو کافی تباہی کا سامنا کرنا پڑتا۔

گیا: پولیس سرچ آپریشن میں 83 آئی ای ڈی بم برآمد

بم ڈفیوز دستہ نے سبھی بموں کو ڈفیوز کردیا ہے۔ ایس ایس پی آدتیہ کمار نے کہا ہے کہ پولیس کا نکسلیوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

آدتیہ کمار نے بتایا کہ جمعہ کی دیر شام کو ہی آئی ای ڈی بم اس وقت برآمد ہوئے جب سی آر پی ایف 159 بٹالین، 47 بٹالین، 205 کوبرا بٹالین اور ضلع پولیس کی طرف سے مشترکہ سرچ آپریشن چل رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چھکربندھا جنگل علاقے کے ساغر پور پہاڑی کی جانب جانے والے راستے پر یہ بم چھپائے گئے تھے، جسے پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی کاروائی سے نکسلی تنظیم کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ پولیس مسلسل سرچ آپریشن چلاتی رہے گی چونکہ جلد ہی پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں پولیس اپنی جانب سے پوری تیاری کرکے نکسلی واردات کو روکنے میں لگی ہے۔

اطلاع کے مطابق نکسلیوں کے ذریعے بیس کلو گرام کے تین، دس کلو گرام کے 71 اور پانچ کلو گرام کے نو آئی ای ڈی بم لگے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس میں 815 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس جوانوں کی طرف سے یہ اب تک کی بڑی کارروائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.