ETV Bharat / state

ارریہ: بھوکے انسانوں اور جانوروں کے لیے کھانے کا انتظام - مفت کھانا کیمپ

ارریہ کے مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے احاطے میں سابق رکن اسمبلی ذاکر انور کی جانب سے مفت کھانا کیمپ چلایا جا رہا ہے، جس میں غریب اور ضرورت مند کھانا کھانے آتے ہیں، اس کیمپ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں انسان کے ساتھ جانور بھی کھانا کھانے آ رہے، جو لوگوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔

ارریہ: بھوکے انسانوں اور جانوروں کے لیے کھانے کا انتظام

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 5:35 PM IST

ارریہ: کورونا وبا کے اس دور میں جہاں غریب، مجبور، بے سہارا اور بے بس لوگ بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں، وہیں غریب اور بے سہارا لوگوں کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ہو پا رہی ہے۔ عام زندگی خستہ حال ہے، ضروریات زندگی درہم برہم ہو چکی ہے۔

ارریہ: بھوکے انسانوں اور جانوروں کے لیے کھانے کا انتظام

وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو خدمت خلق کے جذبے سے مجبور اور بے سہاروں کو مفت کھانا کھلا رہے ہیں، ایسے ہی ارریہ کے مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے احاطے میں سابق رکن اسمبلی ذاکر انور کی جانب سے مفت کھانا کیمپ چلایا جا رہا ہے، جس میں غریب اور ضرورت مند کھانا کھانے آتے ہیں، اس کیمپ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں انسان کے ساتھ جانور بھی کھانا کھانے آ رہے، جو لوگوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔

گزشتہ بارہ دنوں سے چل رہے مفت کھانا کیمپ میں نادرہ خاتون اپنے کتے کو ساتھ لے کر آتی ہیں اور اپنے ساتھ کتے کو بھی کھلاتی ہیں۔

نادرہ بتاتی ہیں کہ لاک ڈاؤن میں انسان کے ساتھ جانور کے کھانے پر بھی آفت ہے، میرے پاس کوئی اولاد نہیں ہے، یہ کتا میرے ساتھ نو سال سے رہ رہا ہے، اس کے کھانے پینے کا پورا انتظام میری ذمہ داری ہے، جب مجھے معلوم چلا کہ یہاں کھانا کھلایا جا رہا ہے تو میں یہاں آ گئی، میں کھانا کھاؤں یا نہ کھاؤں مگر اس بے زبان جانور کو ضرور کھلاتی ہوں۔

نادرہ کہتی ہے کہ لاک ڈاؤن میں حکومت کی طرف سے ہم غریبوں کے لئے کوئی مدد نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہم لوگوں تک کسی طرح کا امداد پہنچ رہا ہے، حکومت صرف اخبار کے ذریعہ اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے، زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح سے لوگ اپنی جانب سے ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے بڑھے، ایک دوسرے کا معاون بنے تو کوئی بھی غریب اور مجبور بھوکا نہیں رہےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.