ریاست بہار کے ضلع گیا میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے چار پولیس جوان زخمی ہوگئے ہیں ، اس حادثے میں دو جوان بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کا علاج انوگرہ نارائن ہسپتال میں جاری ہے ،دراصل گزشتہ روز دیسی بم فالگو ندی کے کنارے کرانی گھاٹ کے سے قریب برآمد ہوا تھا، اسی بم کو ناکارہ بناتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ بم کو ناکارہ بنانے سے پہلے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بودھ گیا کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم ضبط کیے گئے 6 دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنانے آئی تھی۔ اس بم کو کوتوالی پولیس تھانہ نے اکیس فروری کو ضبط کیا تھا۔ ضبط کیے گئے بم کو ناکارہ بنانے کے لیے بم کے اچانک پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ارکان ایس او این شیو پرساد پاسوان اور کانسٹیبل ارجن کمار پنڈت زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے گیا کے مگدھ میڈیکل ہسپتال بھیجا گیا ہے، جہاں علاج انکا ہورہاہے۔ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ وہ خود دیگر پولیس افسران کے ساتھ ہسپتال میں موجود رہ کر بہتر علاج کے لیے تمام کارروائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کے بہتر علاج کے لیے تمام ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ سیٹی ایس پی اشوک کمار پرساد جو بی ایم پی 3 کے اضافی چارج میں ہیں انہوں نے بتایاکہ انہیں پہلے جے پی این ہسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا گیا ہے،دونوں زخمی جوانوں کا تعلق بی ایم پی 3 سے ہے۔ دونوں جوان کوتوالی پولیس تھانہ میں تعینات تھے۔ واضح ہوکہ بدنام زمانہ مجرم غزنی سے پوچھ تاچھ کے دوران اطلاع ملی تھی کہ فالگو ندی میں ایک جگہ پر بم چھپایا گیا ہے۔ اسی بم کو اپنے قبضے میں لے کر کوتوالی کے پولیس اہلکار اسے ناکارہ بنانے گئے تھے ۔ اسی دوران بم دھماکہ ہوا اور کوتوالی کے دو پولیس اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی نے بتایاکہ دو اور جوان زخمی ہوئے تھے لیکن اب وہ بہتر ہیں اور انہیں علاج کے بعد بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:گیا: پولیس کو بڑی کامیابی، تین نکسلی گرفتار