ETV Bharat / state

Bike Thief Gang Arrested مذہبی مقامات کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے چار افراد گرفتار - پٹنہ کے پرسا بازار تھانہ

گیا ضلع میں مذہبی مقامات بالخصوص مساجد اور مندروں کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے دو موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہیں۔ Motorcycle Thieves active in Gaya Bihar

Gang of Motorcycle Thieves active in Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 1:58 PM IST

مذہبی مقامات کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے چار افراد گرفتار

گیا: گیا ضلع پولیس نے بائیک چوری کرنے والے گروہ کے چار افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس گروہ کے افراد ریاستی سطح پر موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے متحرک تھے۔ خاص کر یہ مسجد اور مندر کے باہر گاڑیوں کو نشانہ بناتے تھے۔ بہار کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل چوری کر کے یہ دوسرے ضلع میں جا کر موٹر سائیکل کو نہ صرف فروخت کرتے تھے، بلکہ وہاں سے بھی موٹر سائیکل چوری کر دوسرے ضلع میں لے کر پہنچ جاتے تھے۔ گرفتار چوروں میں دو ایسے بھی ہیں جو اس سے پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ ان پر موٹر سائیکل چوری کے کئی مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ گیا میں گزشتہ کئی ماہ سے یہ متحرک تھے۔ پولیس ان کی گرفتاری کو بڑی کامیابی تسلیم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جمعرات کو انچارج ایس ایس پی ہمانشو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر کے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شہر کے رام پور تھانہ علاقے میں گزشتہ شام کو موٹر سائیکل چیکنگ مہم چلائی جا رہی تھی۔ اسی دوران دو موٹر سائیکل پر سوار نوجوان پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگے۔ تبھی پولیس نے انہیں کسی طرح روک لیا۔ جس کے بعد ان کی گاڑیوں کے کاغذات دکھانے کو کہا گیا۔ جس پر وہ گاڑی کی کاغذات نہیں دکھا پائے اور ساتھ ہی پولیس کے سوالوں کا جواب وہ تشفی بخش نہیں دے پا رہے تھے۔ رامپور تھانہ کی پولیس نے جب انہیں تھانہ لے جا کر سختی سے پوچھ تاچھ کی اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی۔ تو پتہ چلا کہ دونوں موٹر سائیکل چوری کے ہیں اور یہ گرفتار نوجوان موٹرسائیکل چوری کے سرگرم رکن ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سیاہ رنگ کی پلسر موٹر سائیکل تھی جب کہ دوسری موٹر سائیکل ایف زیڈ موٹر سائیکل تھی۔ دونوں چوری کی موٹر سائیکل ہے اور یہ پٹنہ کے پرسا بازار تھانہ سے چوری کی گئی تھی اور اس معاملے کے تعلق سے پرسا تھانہ میں مقدمہ درج ہے، اس میں ایک ابھشیک کمار، سنتن کمار، تیسرا بنچن کمار ہے اور چوتھا چور نابالغ تھا، ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے اور یہ موٹر سائیکل کی چوری کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بقیہ چوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.