ETV Bharat / state

بہار: چارلاکھ ملازمین کو بغیر حاضری کے ملے گی تنخواہ - میٹنگ میں 10 ایجنڈے کو کابینہ کی منظوری

وزیراعلی نتیش کمار کی صدارت میں منعقد کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس میٹنگ میں 10 ایجنڈے کو کابینہ کی منظوری ملی۔

بہار: چارلاکھ ملازمین کو بغیر حاضری کے ملے گی تنخواہ

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:41 PM IST

بہار حکومت نے ریاست میں 34 ہزار اساتذہ کی بحالی کو منظوری دی ہے۔ ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 32 ہزار 916 اساتذہ بحال ہو گے۔ جبکہ کمپیوٹر کے لیے ایک ہزار اساتذہ بحال کیے جائیں گے جو ہائیر سیکنڈری اساتذہ ہوں گے۔ ان عہدوں کی منظوری کابینہ کی میٹنگ میں دی گئی۔

حکومت نے کانٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ کے ذریعے بحال کیے گئے ملازمین کو مارچ اور اپریل کی تنخواہ بغیر حاضری کے دیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا فائدہ تقریبا 4 لاکھ ملازمین کو ملے گا۔ کابینہ نے یہ بھی طے کیا کہ آئندہ ماہ میں بھی ضرورت کے مطابق تنخواہ جاری کی جا سکتی ہے۔

ریاست میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے لیے 518 کروڑوں روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ فصلوں کو ہوئے نقصان کے تعلق سے کاشتکاروں کی درخواستیں آنے لگی ہیں۔

حکومت نے ریاست میں غریبوں کو لاک ڈاؤن کے دوران امداد مہیا کرانے کی غرض سے راشن کارڈ کو بہار پبلک سروس رائٹس ایکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ملازمین کو مقررہ وقت میں راشن کارڈ بنانا لازم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.