شہر میں دو امتحان مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کووڈ 19 کے اثرات کو روکنے اور اس سے بچاؤ کو لے کر جاری گائیڈلائنز پر عمل در آمد کرتے ہوئے امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
بہار کے گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی میں ایم اے کے امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پہلے دن پرامن طور پر امتحان ہورہے ہیں۔
کورونا کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے دو بڑے کالجوں کو سینٹر بنایا گیا ہے۔
ایک بینچ پر صرف دو طلباء کو بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ کورونا کے پیش نظر طلباء کے داخل ہونے سے قبل تھرمل اسکریننگ کی جاتی ہے۔
دونوں مرکز انوگرہ میموریل کالج اور گیا کالج میں بغیر ماسک پہنے طلباء کا داخلہ ممنوع ہے۔انوگرہ میموریل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شمس الاسلام نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے مگدھ یونیورسٹی کے ذریعے پوسٹ گریجویشن امتحان او ایم آر شیٹ کے ذریعے لی جارہی ہے۔
یہاں اردو سبجیکٹ ملا کر کل 9 سو طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔ اسی طرح گیا کالج گیا میں کل 1088 طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔ شمس الاسلام نے کہا کہ امتحان نقل سے پاک ہو اس کے لیے پورے انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اردو سے پوسٹ گریجویشن کرنے والے جو طلباء چوتھے سیمسٹر کا امتحان دے رہے ہیں۔ دراصل ان کا سیشن 2017 ۔ 2019 ہے۔ وقت پر امتحان نہیں ہونے کی وجہ سے 2017 بیچ کے طلباء کا کورس مکمل ہونے میں تاخیر ہوئی ہے۔