ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے علاقہ دولہِن بازار میں آج ایک سابق مکھیا کو جرائم پیشہ بائک سوار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ صبح پانچ بجے جب وہ سیروتفریح کررہے تھے، اسی دوران بائک پر سوار جرائم پیشہ افراد نے ان پر گولی چلا دی جس کے بعد وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے، زخمی حالت میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
حالانکہ ابتدائی علاج دلہن بازار میں ہی ہوا لیکن حالت نازک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں پٹنہ منتقل کر دیا، جہاں علاج کے دوران مکھیا کی موت ہو گئی۔
خیال رہے کہ سابق مکھیا کا تعلق دولہِن بازار بلاک کے انکھا بھیم نیچک پنچایت علاقے سے تھا، اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔