ETV Bharat / state

سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ کی تیجسوی یادو سے ملاقات - رابری دیوی کی رہائش گاہ

سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ نے آج تیجسوی یادو سے ملاقات کی اور کہا کہ 'بہت جلد وہ راسٹریہ جنتا دل میں شمولیت اختیار کریں گے۔

سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ کی تیجسوی یادو سے ملاقات

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 8:58 AM IST

سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ نے بہار کے سابق وزیراعلی رابری دیوی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔

رابری دیوی کی رہائش گاہ سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راما سنگھ نے کہا کہ 'ہم راشٹریہ جنتا دَل میں شامل ہونے جار ہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج ہم حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو سے گفتگو کرنے آئے تھے'۔

راما سنگھ نے کہا کہ 'اس بار بہار میں عظیم اتحاد کی جیت طے ہے اور عوام بھی یہی چاہتی ہے'۔

ویڈیو

جب ان سے مرحوم رہنما رگھوونش پرساد سنگھ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ 'پارٹی بڑی ہوتی ہے۔ کوئی رہنما نہیں'۔

سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ 'بہت جلد ہم راشٹریہ جنتا دل کی رکنیت حاصل کریں گے ۔ اس سلسلے میں تیجسوی یادو سے گفتگو ہوئی ہے'۔

انتخاب لڑنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ابھی تک اپنا ذہن نہیں بنایا ہے۔ ہم صرف پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ پارٹی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس بار بہار میں عظیم اتحاد کی جیت طے ہے'۔

واضح رہے کہ راما سنگھ کی آر جے ڈی کی رکنیت پر ہی مرحوم رہنما رگھوونش پرساد سنگھ نے راشٹریہ جنتا دل کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.