ETV Bharat / state

Sharad Yadav Passes Away جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال

جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کا گروگرام کے فورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ شرد یادو کی بیٹی سبھاشنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ Sharad Yadav dies at 75

جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال
جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 6:55 AM IST

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کا دیر شب انتقال ہو گیا۔ 75 سال کی عمر میں انہوں نے گروگرام کے فورٹس اسپتال میں آخری سانس لی۔ شرد یادو کی بیٹی سبھاشنی نے ٹوئٹر پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "پاپا نہیں رہے".۔ فورٹس اسپتال نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ شرد یادو کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ انہیں پروٹوکول کے مطابق سی پی آر دیا گیا۔ مگر تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ دیر شب انہوں نے آخری سانس لی۔

بہار کی سیاست میں اپنی الگ پہچان رکھنے والے شرد یادو کے انتقال سے سیاسی گلیاروں میں غم کا لہر دوڑ گیا ہے۔ ان کی سوشلسٹ سیاست نے انہیں عوام میں مقبول بنایا تھا۔ بہار کے چار قدآور لیڈر لالو یادو، رام بلاس پاسوان، نتیش کمار اور شرد یادو جے پی تحریک کے نکلے ہوئے لیڈر کے طور پر شمار ہوتے ہیں۔ قبل میں شرد یادو جے ڈی یو کے قومی صدر بھی رہ چکے تھے مگر نتیش کمار سے تنازع کے بعد انہوں نے جے ڈی یو کو خیر آباد کہہ دیا تھا، حالیہ دنوں وہ آر جے ڈی میں شامل ہو گئے تھے اور آر جے ڈی کی جانب سے منعقد عاملہ کی میٹنگ میں شریک بھی ہو رہے تھے۔ شرد یادو کا نام ملک کے بڑے سوشلسٹ لیڈروں میں شمار ہوتا تھا۔ ان کے قریبی لوگوں کے مطابق شرد یادو کا سیاسی قد اس قدر بلند تھا کہ جب وہ بولتے تھے تو پورا ملک سنتا تھا۔ چاہے وہ وزیر ہو یا اپوزیشن کے رکن اسمبلی، ان کے سامنے کبھی کوئی ایسا سوال نہیں آیا جس کا جواب انہیں نہ مل سکے۔ سوال کرنے والے ان کے جوابات سن کر خاموش ہو جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra BJP MLA Laxman Jagtap dies مہاراشٹر میں بی جے پی ایم ایل اے لکشمن جگتاپ کا انتقال

شرد یادو کی پیدائش 1 جولائی 1947 کو مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد کے بانڈائی گاؤں میں ایک کاشتکار خاندان میں ہوئی تھی۔ ایک کسان کے گھر میں پیدا ہوئے شرد پڑھنے لکھنے میں بہت تیز تھے۔ طلبہ کی سیاست سے قومی سیاست میں اپنی پہچان بنانے والے شرد یادو نے بہار کی سیاست میں بڑا مقام حاصل کیا۔ شرد یادو نے مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور پھر بہار میں اپنا سیاسی پرچم لہرایا تھا۔ شرد یادو بہار کے مدھے پورہ سیٹ سے کئی بار رکن پارلیمان رہ چکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.