ETV Bharat / state

سابق رکن کونسل کرشن کمار آر جے ڈی میں شامل

آر جے ڈی میں شامل ہونے کے بعد کرشن کمار سنگھ نے کہا کہ شاہ آباد کی عوام اب آر جے ڈی کی حمایت کرے گی۔ نتیش کمار نے بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، آج بے روزگاری عام ہے، بہار کے غریب مزدور نقل مکانی کر رہے ہیں مگر نتیش کمار لاکھوں روپے اشتہار میں خرچ کر کے اپنا چہرہ چمکا رہے ہیں۔

سابق رکن کونسل کرشن کمار آر جے ڈی میں شامل
سابق رکن کونسل کرشن کمار آر جے ڈی میں شامل
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 5:28 PM IST

پٹنہ: قومی جمہوری اتحاد( این ڈی اے) کی حلیف بہار میں حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق رکن کونسل کرشن کمار سنگھ بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل میں شامل ہو گئے۔

سابق رکن کونسل کرشن کمار آر جے ڈی میں شامل

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اور آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ کی موجودگی میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ملن تقریب میں کرشن کمار سنگھ نے آر جے ڈی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

تیجسوی یادو نے کرشن کمار اور ان کے حامیوں کو آر جے ڈی کی رکنیت دلائی۔ کرشن کمار سنگھ بہار کے قدآور لیڈر مانے جاتے ہیں اور ضلع سہسرام کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آر جے ڈی میں شامل ہونے کے بعد کرشن کمار سنگھ نے کہا کہ شاہ آباد کی عوام اب آر جے ڈی کی حمایت کرے گی۔ کسانوں کا ووٹ لیکر صرف اقتدار کی ملائی کھانے کے لئے وزیر بنے لیڈران نے کسانوں کے مفاد کیلئے کوئی کام نہیں کیا، نتیش کمار نے بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، آج بے روزگاری عام ہے، بہار کے غریب مزدور نقل مکانی کر رہے ہیں مگر نتیش کمار لاکھوں روپے اشتہار میں خرچ کر کے اپنا چہرہ چمکا رہے ہیں۔

آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے کہا کہ بہار کے کسانوں کو یوریا نہیں مل رہا ہے، جس کی وجہ سے کافی بحرانی ہے، یوریا کی عدم دستیابی کی وجہ سے فصلیں برباد ہو رہی ہے، جس وجہ سے کسانوں کو اپنا غلہ آج بھی بچولیہ کے ہاتھوں اونے پونے قیمت میں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی سبھی مذہب اور ذات کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے لیکن مخالفین راجد پر ذات پات خاص کر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کر رہی ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کرشن کمار سنگھ کو پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرشن جی پرانے لیڈر ہیں، جو زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔ آپ کے آنے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان مرد کی ہندو عورت کے ساتھ دوسری شادی باطل: گوہاٹی ہائی کورٹ

تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں ابھی ستر سے زائد گھوٹالہ ہو چکا ہے مگر آپ بتا دیں کسی ایک معاملہ میں بھی کارروائی ہوئی ہو، آج اس ڈبل انجن کی حکومت میں بہار پچھڑ رہا ہے مگر نتیش جی کے آنکھوں میں پٹی چڑھا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.