ETV Bharat / state

ارریہ: سابق کرکٹر سید صبا کریم کی ایک مارچ کو ارریہ میں آمد

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 6:32 PM IST

بھارت کے سابق کرکٹر سید صبا کریم آئندہ یکم مارچ کو ارریہ تشریف لا رہے ہیں جہاں وہ نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کو کرکٹ کی باریکیوں سے بھی واقف کرائیں گے۔

ارریہ: سابق کرکٹر سید صبا کریم کی ایک مارچ کو ارریہ میں آمد
ارریہ: سابق کرکٹر سید صبا کریم کی ایک مارچ کو ارریہ میں آمد

ارریہ: ارریہ ضلع کرکٹ یونین کے سکریٹری اوم پرکاش جیسوال نے آج ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بھارت کے مایہ ناز سابق کرکٹر سید صبا کریم آئندہ یکم مارچ کو ارریہ کی سرزمین پر پہلی بار تشریف لا رہے ہیں جس سے ضلع کے کرکٹ کھلاڑیوں میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صبا کریم ارریہ کے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل کو سنیں گے ساتھ ہی انہیں کرکٹ کی باریکیوں سے بھی واقف کرائیں گے۔

اوم پرکاش جیسوال نے کہا کہ ارریہ ضلع کرکٹ آج ہر معاملے میں سرفہرست ہے، اسے مزید آگے بڑھانے کے لئے یونین کے عہدے دار کھلاڑیوں پر خاص توجہ دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ارریہ ضلع کرکٹ ٹیم دوسرے اضلاع میں جا کر مسلسل جیت حاصل کر رہی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ایسے میں سید صبا کریم کے ارریہ آمد سے یہاں کے کرکٹ کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش پیدا ہوگیا ہے اور وہ ان سے ملاقات کے لئے بے قرار ہیں۔

مزید پڑھیں:

کشن گنج: کانگریس کا کسان ستیہ گرہ پیدل مارچ

اوم پرکاش جیسوال نے یہ بھی کہا کہ صبا کریم کے آمد کو لیکر ہم لوگوں کی تیاریاں مکمل ہے. سب سے پہلے وہ سرکٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں کرکٹ یونین کے ذریعہ ان کا استقبال کیا جائے گا، اس کے بعد وہ یہاں کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی اور کوچ سے ملاقات کرکے نئی باریکیوں سے واقف کرائیں گے۔

اس بابت ارریہ ضلع کلکٹر کو ایک درخواست دیا گیا ہے جس کے بعد انہوں ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.