ETV Bharat / state

بہار: غیر ملکی شراب ضبط، ایک گرفتار - شراب کی کھیپ کو پکڑنے میں کامیابی

ارریہ محکمہ ایکسائڈ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دیر شب بنگال سے ارریہ کے راستے مظفرپور جانے والی شراب کی کھیپ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بہار: 3923 لیٹرغیر ملکی شراب ضبط، ایک گرفتار

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 11:11 AM IST

بہار میں شراب بندی کے باوجود آئے دن ارریہ کے راستے شراب لے جانے والی ٹرک پولیس کے ہتھے چڑھ رہے ہیں، باوجود اس کے شراب اسمگلر میں پولس انتظامیہ کا کسی طرح کا خوف نہیں دیکھا جا رہا ہے۔

بہار: 3923 لیٹرغیر ملکی شراب ضبط، ایک گرفتار

ارریہ محکمہ ایکسائڈ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دیر شب بنگال سے ارریہ کے راستے مظفرپور جانے والی شراب کی کھیپ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

محکمہ ایکسائڈ آفیسر امرتیش کمار نے بتایا کہ 'خفیہ اطلاع ملی تھی کہ BR5301095 نمبر کی ٹرک بنگال کے دالکولا سے نکل کر ارریہ کشن گنج سرحد میں داخل ہو کر ارریہ کے راستے کسی دوسرے ضلع جا رہی ہے۔ اطلاع پا کر ہم لوگوں نے آر ایس تھانہ کے تعاون سے ارریہ ٹول پلازہ پر چیکنگ مہم کی شروعات کی، چیکنگ کے دوران ہی مذکورہ ٹرک کو پکڑا گیا جس پر غیر ملکی شراب کے کارٹون بھرے ہوئے تھے۔ موقع سے ٹرک ڈرائیور دلیپ سنگھ ولد چھوٹو سنگھ، جو رانی گنج ارریہ کا ہی رہنے والا ہے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے لے کر ارریہ آر ایس تھانہ میں ایک معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بہار انتخابات : الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس آج

امرتیش کمار نے کہا کہ 'محکمہ ایکسائڈ نے ادھر چند سالوں میں غیر قانونی شراب کی بڑی بڑی کھیپ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اس سے قبل بھی کروڑوں روپیہ کی شراب ضبط کی گئی تھی۔ ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ اس ضلع سے کوئی بھی شراب کی تسکر نہیں ہو سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.