ETV Bharat / state

ارریہ میں سیلاب، عوام پریشان حال - پٹنہ

ہربرس کی طرح اس بار بھی موسلار دھار بارش اور کوسی ندی سے چھوڑے جارہے پانی سے ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے بیشتر گاؤں، قصبے اور شہر زیر آب ہوگئے ہیں، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے راحتی کام نہیں کیے جانے سے مقامی لوگ سخت ناراض ہیں۔

ارریہ میں سیلاب، عوام پریشان حال
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 6:03 PM IST

ارریہ فی الوقت سیلاب میں تبدیل ہوگیا ہے،عوام کو آمد ورفت کرنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔ گاؤں کے گھروں میں کئی فٹ تک پانی داخل ہوگیاہے ، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ تین دنوں کی بارش سے عوامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

ارریہ میں سیلاب، عوام پریشان حال

ندیوں میں زبردست طغیانی ہے، دیہی علاقوں کے ساتھ سیلاب کا پانی شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ کوسی بیرج سے مسلسل چھوڑے جا رہے پانی نے شہر کو چاروں طرف سے محاصرہ کر رکھا ہے ۔

ارریہ شہر کا قلب کہا جانے والا زیرو مائل کے قریب کے سڑکوں پر دو سے تین فٹ اوپر پانی بہہ رہا ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے کھریا بستی، سیسونا، گھوڑی چوک، شریف نگر وغیرہ کے گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے جس کے سبب لوگ اونچے مقام کی طرف کوچ کرنے پر مجبور ہیں۔

ان سب کے باوجود ای ٹی وی بھارت کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ ابھی تک مرکزی یا ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کی راحت رسانی کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔

سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی نہیں پہنچی ہے۔

Intro:(نوٹ..... اسٹوری میں واک تھرو کے ساتھ درمیان میں ویزول میوزک کے ساتھ استعمال کریں اور ویڈیو پر زیرو مائل ارریہ کا ٹیگ لائن اور واٹر مارک کا استعمال کریں.)

ارریہ شہر میں سیلاب کا پانی داخل، یومیہ زندگی متاثر

ارریہ : گزشتہ تین دنوں سے ہو رہی مسلسل بارش نے عام زندگی مفلوج ہو گیا ہے. ندیوں میں زبردست طغیانی ہے جس کے سبب دیہی علاقوں کے ساتھ سیلاب کا پانی شہر میں داخل ہو گیا ہے. کوسی بیرج سے لگاتار چھوڑے جا رہے پانی نے شہر کو چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا مگر آج صبح ہوتے ہوتے شہر میں پانی داخل ہو گیا.

Body:اس وقت ارریہ شہر کا قلب کہا جانے والا زیرو مائل کے قریب کے سڑکوں پر دو سے تین فٹ اوپر پانی بہہ رہا ہے. علاوہ ازیں شہر کے کھریا بستی، سیسونا، گھوڑی چوک، شریف نگر وغیرہ کے گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے جس کے سبب لوگ اونچے مقام کی طرف کوچ کر رہے ہیں.

Conclusion:حالانکہ اب تک ضلع انتظامیہ سطح پر کسی طرح کی کوئی راحت رسائی کا کام شروع نہیں ہوا ہے. این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی اب تک نہیں پہنچی ہے.

دیکھئے ارریہ شہر کے زیرو مائل سے عارف اقبال کی رپورٹ

ویڈیو...... شہر میں پانی داخل ہونے کے بعد مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.