ETV Bharat / state

سمستی پور کے 20 گاﺅں میں سیلاب کا پانی داخل - فصلیں پانی میں ڈوب گئی

بہار کے سمستی پور کے 20 گاؤں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔ کھیتوں میں لگی فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے لوگ اپنے مویشیوں کے ساتھ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر رہے ہیں۔

Flood water enters 20 villages of Samastipur
سمستی پور کے 20 گاﺅں میں سیلاب کا پانی داخل
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:34 PM IST

بہار میں کوسی، کملا اور کریہہ ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ کی وجہ سے سمستی پور ضلع کے بتھان بلاک کے چار پنچایتوں کے بیس گاﺅں کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آبی سطح میں اضافہ سے بتھان بلاک کے بیلسنڈی، نرپا، سلہا بزرگ اور سلہا چندن پنچایت کے قریب بیس گاﺅں سیلاب سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ان گاﺅں کی لگ بھگ پچاس ہزار کی آبادی سیلاب کی زد میں آگئی ہے۔ کھیتوں میں لگی فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے لوگ اپنے مویشیوں کے ساتھ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کے ذریعہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کیلئے کشیتوں کا نظم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.