ETV Bharat / state

سیلاب کو روکنے کے لیے نیپال میں ڈیم تعمیر کیے جانے کا مطالبہ - Water Resources Department

بہار کے ریاستی وزیر برائے آبپاشی سنجئے کمار جھا ضلع میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ارریہ پہنچے اور ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو و دیگر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔

ریاستی وزیر برائے آبپاشی سنجئے کمار جھا
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 7:58 PM IST

میٹنگ میں جھا نے ضلع افسران کو ضروری ہدایات دینے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔

ریاستی وزیر برائے آبپاشی سنجئے کمار جھا

انھوں نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ 'سیلاب متاثرین کے لیے ان کی حکومت بہت ہی حساس ہے اس لیے سیلاب ختم ہونے تک ان کے کھاتے میں 6000 کا معاوضہ جمع کرنا شروع کر دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سیلاب سے متاثر تمام افراد تک یہ رقم نہ پہنچ جائے۔

ریاستی وزیر برائے آبپاشی کا کہنا ہے کہ سیلاب کے مسائل کو مستقل حل کرنے کا ایک ہی واحد ذریعہ ہے کہ نیپال میں ایک بڑے ڈیم کی تعمیر کی جائے اور جب بھی پانی کی ضرورت ہو تب اسے استعمال میں لایا جا سکے. تب ہی پورنیہ کمشنری کے اضلاع محفوظ رہیں گے اور اس سمت میں حکومت کام کر رہی ہے۔

جھا نے بتایا کہ ماہ اگست سے لے کر ستمبر تک سیلاب کے حالات بنے رہیں گے اس لیے حکومت نیپال سے گفت و شنید کر رہی ہے نیپال کے پانی کو روکنے کے لیے بیر پور میں 1954 میں پل تعمیر کیا گیا تھا اس کے بعد آج تک کسی حکومت نے اس طرف دوبارہ نہیں دیکھا اسی کا خمیازہ سیمانچل سمیت بہار کے کئی اضلاع کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے خزانے پر سب سے پہلا حق سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا ہے لہٰذا ہر ایک شخص تک معاوضہ پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Intro:سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے آبی وزیر سنجئے جھا ارریہ پہنچے

ارریہ : ریاست بہار کے آبی وزیر سنجئے کمار جھا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے ارریہ پہنچے اور ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو و دیگر افسران کے ساتھ مل کر بیٹھک کی. بیٹھک میں سنجئے کمار جھا نے افسران کو کئی اہم ضروری ہدایات بھی دی. بیٹھک کے بعد سنجئے کمار جھا پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا اہلکاروں سے روبرو بھی ہوئے.

Body:سنجئے کمار جھا نے کہا کہ سیمانچل کو مستقل طور پر سیلاب سے چھٹکارا کے لئے ندیوں کو آپس میں جوڑنا ہوگا اور نیپال میں ہائی ڈیمپ بنانے پر غور و خوض کرنا ہوگا. سنجئے کمار جھا نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے ہماری حکومت بہت ہی حساس ہے اس لیے سیلاب ختم ہوتے تک ان کے کھاتے میں 6000 کا معاوضہ بھیجنا شروع کر دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سیلاب سے متاثر ایک ایک شخص تک یہ رقم نہ پہنچ جائے. آبی وزیر نے کہا کہ ضلع میں سیلاب کے مسائل کو مستقل حل کرنے کا ایک ہی واحد ذریعہ ہے کہ نیپال میں ایک ہائی ڈیمپ کی تعمیر ہو اور جب پانی کی ضرورت ہو تو اسے استعمال میں لایا جا سکے. تبھی پورنیہ کمشنری کے اضلاع محفوظ رہیں گے اور اس سمت میں حکومت کام کر رہی ہے.

Conclusion:آبی وزیر نے بتایا کہ اگست سے لے کر ستمبر تک سیلاب کے حالات بنے رہیں گے اس لئے ہماری حکومت نیپال سے گفت و شنید کر رہی ہے. انہوں نے بتایا کہ نیپال کے پانی کو روکنے کے لئے بیر پور میں 1954 میں بیرج بنایا گیا تھا، اس کے بعد آج تک کسی حکومت نے پھر اس طرف دوبارہ نہیں دیکھا اور نہ اس سمت کوئی مضبوط لائحہ عمل تیار کی. اسی کا خمیازہ سیمانچل سمیت بہار کے کئی اضلاع کو بھگتنا پڑتا ہے. انہوں نے کہا کہ بہار کے خزانے میں سب سے پہلا حق سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا ہے لہٰذا ہر ایک شخص تک معاوضہ پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے. اس موقع پر ضلع کے بی جے پی و جدیو کے کئی لیڈران بھی شریک تھے.

بائٹ...... سنجئے کمار جھا، آبی وزیر، حکومت بہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.