ETV Bharat / state

غیر قانونی شراب فروخت کرنے کے جرم میں پانچ برس کی سزا - darbhanga bihar crime

ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع سول کورٹ نے ممنوعہ شراب کی تجارت کے معاملے میں دو افراد کو پانچ پانچ برس کی قید اور ایک ایک لاکھ روپےکا جرمانہ کی سزا سنائی۔

five years jail and one lakh penalty of two accused in darbhanga
غیرقانوی شراب بیچنے کے مجرم کو پانچ برس کی سزا
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 11:21 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:26 PM IST

ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع سول کورٹ کے اے ڈی جے مع خصوصی جج (اکسائیز) منوج کمار دیویدی کی عدالت نے بہار میں ممنوعہ شراب کی تجارت کے جرم میں دو افراد کو پانچ برس قید اور ایک لاکھ روپے مالی جرمانہ کی سزا سنائی۔

غیرقانوی شراب بیچنے کے مجرم کو پانچ برس کی سزا

سزا پانے والوں میں مورو تھانہ حلقہ کے گودائی پٹی باشندہ راجن کمار اور سمستی پور ضلع کے چک مہسی تھانہ حلقہ کے نانپور باشندہ نرنجن کمار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دربھنگہ کے مورو تھانہ میں درج مقدمہ 32/2017 سے متعلق جی او کیس نمبر 1042/2017 کے تحت مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تھی۔

اسپیشل پی پی اکسائیز کورٹ ہرے رام ساہ نے بتایا کہ کورٹ نے جرم ثابت ہونے والے دونوں مجرموں کا بیل بونڈ رد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔

عدالت نے محض دو برسوں میں ٹرائل پورا کرتے ہوئے دونوں کو سزا سنائی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.