بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور ضلع کے مختلف علاقوں میں مشکوک حالت میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ Five Died in Bhagalpur
پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ضلع کے لودی پور علاقے کے جچ چھو گاؤں میں ہفتہ کی دیر رات اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد پانچ لوگوں کو ان کے اہل خانہ نے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔ علاج کے دوران کندن جھا، نوین یادو اور کشور یادو کی آج موت ہوگئی۔ جبکہ دیگر دو زیر علاج ہیں۔ Five Died in Suspicious Condition
وہیں سجور تھانے کے پولس جیپ کے پرائیویٹ ڈرائیور اویناش کمار کو ہفتہ کی رات اس کی طبیعت خراب ہونے پر بھاگلپور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور علاج کے دوران اتوار کو اس کی موت ہوگئی۔ اسی طرح بابر گنج تھانہ علاقے کے علی گنج میں بھی دو لوگوں کی طبیعت خراب ہونے پر بھاگلپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں علاج کے دوران ایک کی موت ہو گئی اور ایک اور شخص کی بینائی سے محروم ہونے کی اطلاع ہے۔ Five Died in Suspicious Condition
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ افراد کی مشتبہ موت کے سلسلے میں ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ گھر میں آنے کے بعد انہیں پہلے قے ہوئی اور پھر ان کی طبیعت بگڑنے پر اہل خانہ نے فوری طور پر بھاگلپور کے مختلف نرسنگ ہوم میں داخل کرایا۔ Five Died in Suspicious Condition
اس معاملے میں پولیس نے چار مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کے پولس اور انتظامی افسران کی مختلف ٹیموں نے لودی پور، بابر گنج اور سجور تھانوں میں پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ سبرت کمار سین نے کہا کہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے سبھی کی موت کی بات سامنے آئی ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ Five Died in Suspicious Condition
یہ بھی پڑھیں: BSF Jawan Died: سہارنپور میں بی ایس ایف جوان کی مشتبہ حالت میں موت
دوسری طرف گاؤ والوں کا کہنا ہے کہ مرنے والے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک دن پہلے جیچو اور علی گنج علاقوں میں ایک تقریب میں شراب کی محفل میں شریک ہوئے تھے۔ بعد میں جب وہ ہفتہ کی رات دیر گئے گھر آئے تو اچانک سب کی طبیعت خراب ہونے لگی اور پھر سبھی کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Five Died in Suspicious Condition
یو این آئی