ETV Bharat / state

مشرقی چمپارن میں پانچ بچوں کی ڈوب کر موت - صبح پانچوں بچوں

بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے چکیا تھانہ علاقہ میں پانی بھرے گڈھے میں ڈوب کر پانچ بچوںکی موت ہوگئی ۔

مشرقی چمپارن میں پانچ بچوں کی ڈوب کر موت

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:35 PM IST

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ پھلوریا گاﺅں کے کچھ لوگ بدھ کی دیر شام ایک شخص کے آخری رسوم میں شامل ہوکر لوٹنے کے دوران وارڈ نمبر ایک واقع پوکھر میں غسل کر رہے تھے تبھی پانچ بچے گہرے پانی میں چلے گئے ۔ بچوں کی تلاش کی گئی لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔
ذرائع نے بتایاکہ این ڈی آر ایف کی ٹیم کی مدد سے جمعرات کی صبح پانچوں بچوں کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت وینود بھگت کے بارہ سالہ بیٹے پرویش کمار ، رام ناتھ پرساد کا اٹھارہ سالہ بیٹا دیپک کمار ، ، شمبھو بھگت کا 12 سالہ بیٹا عاشق کمار ، شیوناتھ بھگت کا بارہ سالہ بیٹا ویشال کمار اور روپ لال ٹھاکر کے سولہ بیٹے روی کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔

چکیا ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلندر کمار نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ این ڈی آر ایف کی ٹیم اور مقامی پولیس نے بچوں کی لاش کو آج باہر نکال لیا ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجی جارہی ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.