ETV Bharat / state

Firecrackers Seized in Gaya گیا میں ایک کروڑ روپے مالیت کے پٹاخے ضبط

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 6:51 PM IST

گیا شہر میں غیرقانونی طور سے جاری چار پٹاخوں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ صدر ایس ڈی او کی قیادت میں ڈی ایم کی ہدایت پر پٹاخوں کی دکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ Firecrackers worth Rs 1 crore seized in Gaya

Etv Bharat
Etv Bharat

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں دیوالی تہوارکے موقع پر انتظامیہ الرٹ ہے، خاص طور پر پٹاخے کی دوکانوں پر انتظامیہ کی سخت نگاہ ہے۔ آج صدر ایس ڈی او اندرویر کمار اور سٹی ڈی ایس پی پی این ساہو نے چھاپے ماری کی، اس دوران سول لائن تھانہ حدود میں واقع درگاباڑی محلے میں محمد ناجو پٹاخہ دوکان کھلی ہوئی پائی گئی درگاباڑی میں محمد ناجو پٹاخہ کی دوکان کا لائسنس نہیں ہے ۔ Firecrackers worth Rs 1 crore seized in Gaya

ایس ڈی او کے مطابق محمد ناجو پٹاخہ کا یہ گودام ہے جہاں خردہ پٹاخے کی بھی بکری ہورہی تھی، درگاباڑی رہائشی علاقہ ہے اور رہائشی علاقے میں پٹاخہ گودام یا دوکان چلانے کی اجازت نہیں ہے یہاں کافی مقدار میں پٹاخے برآمد ہوئے ہیں ایک اندازے کے مطانق محمد ناجو پٹاخہ دوکان میں پچاس لاکھ روپے کے قریب پٹاخے اسٹاک تھے۔ Firecrackers seized in Gaya

ایس ڈی او اندرویر کمار نے بتایاکہ ڈی ایس پی اور سول لائن تھانہ کی پولیس کو قانونی کاروائی کی ہدایت دی گئی ہے ساتھ ہی نگر انچل سی ای او کی قیادت میں محمد ناجو پٹاخہ دوکان کو سیل کردیا گیا ہے اسی طرح کوتوالی تھانہ حلقہ میں واقع بینک روڈ میں بھی پٹاخہ گودام کو سیل کیا گیا ہے اس گودام کانام گیافائر پٹاخہ ہے جہاں 75لاکھ روپے سے زیادہ کے پٹاخوں کو ضبط کرکے گودام کو سیل کیا گیا ہے اسی طرح دو اور غیرقانونی طور سےچل رہی پٹاخے کی دوکان کو سیل کیا گیا ہے ۔ Firecrackers worth Rs 1 crore seized in Gaya

واضح رہے کہ گیا میں دیوالی کے پیش نظر عوام کے جان و مال کی تحفظ کے لئے پٹاخوں کو بنانے ذخیرہ اندوزی اور فروخت کرنے کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے گائیڈ لائن جاری کی ہے اور اسی ہدایت کی روشنی میں پولیس اور سول انتظامیہ حرکت میں ہے پہلے دن چھاپے ماری میں قریب ایک کروڈ کی مالیت کے پٹاخے ضبط کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : Water Lamps پٹنہ میں پانی سے جلنے والے چراغ توجہ کا مرکز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.